سفرِ حج پر روانہ ہونے سے قبل مراکش کی خواتین میں مہندی لگانے کا رواج
مراکشی ثقافت میں حج کے موسم سے جڑی کئی روایات پائی جاتی ہیں جن میں سب سے مشہور خواتین عازمینِ حج کے لیے مہندی لگانے کا رواج ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حج پر جانے سے قبل مہندی لگانے کی روایت آج بھی برقرار ہے۔ رباط سلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مکہ مکرمہ روانگی کے لیے بہت سی خواتین کے ہاتھوں سے مہندی دیکھی جا سکتی ہے۔

مہندی لگانے کا مقصد خوشی کا اظہار اور حج کے مقدس سفر کی تیاری ہوتا ہے۔
مکہ روٹ انیشیٹو کے لیے مختص لاؤنج میں مراکشی خواتین عازمینِ حج کو سفر کی کارروائیاں مکمل کرنے سے پہلے مہندی لگائی جاتی ہے۔

مکہ روٹ انیشیٹو وزارتِ داخلہ کی جانب سے متعلقہ سرکاری وزارتوں اور اداروں کے تعاون سے نافذ کیا جاتا ہے جبکہ ایس ٹی سی اس کا ڈیجیٹل پارٹنر ہے۔

2017 میں آغاز کے بعد سے اب تک یہ انیشیٹو 12 لاکھ 50 ہزار سے زائد عازمینِ حج کو خدمات فراہم کر چکا ہے۔
