چاندی کی قیمت میں اضافہ: پاکستان میں جمعرات 12 فروری کو سونے کی قیمت کیا رہی؟
جمعرات 12 فروری 2026 13:24
پاکستان میں جمعرات کو 24 قیراط سونے کی قیمت برقرار رہی، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے رہی، جو گزشتہ کاروباری دن بدھ کو بھی اتنی ہی ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس کے ساتھ 10 گرام 24 قیراط اور 22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی جمعرات کو کوئی ردوبدل دیکھنے میں نہیں آیا۔ اس طرح 10 گرام 24 قیراط کی قیمت آج بھی 4 لاکھ 53 ہزار 156 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 15 ہزار 408 روپے برقرار رہی۔
دوسری جانب جمعرات کو 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں 90 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 8 ہزار 825 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 566 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں جمعرات کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی، اور گزشتہ دن کی طرح فی اونس سونے کی قیمت 5 ہزار 58 ڈالر ریکارڈ کی گئی، تاہم فی اونس چاندی کی قیمت میں 0.9 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے، جس کی نئی قیمت 83.50 ڈالر تک پہنچ گئی۔