Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع سے ریاض میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات

بین الاقوامی امن و سلامتی کے حوالے سے مشترکہ کوششوں پر بات کی ( فوٹو:ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے جمعرات کو ریاض میں پاکستان کے آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملاقات کی۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا’ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کا مقصد ہمارے مضبوط تعلقات اور سٹرٹیجک دفاعی شراکت داری کا اعادہ کرنا تھا۔‘
ہم نے اپنے مشترکہ مفادات کے مطابق بین الاقوامی امن و سلامتی کو فروغ دینے کےلیے مشترکہ کوششوں پر بات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمن بن محمد بن عیاف، چیف آف دی جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی، وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس امور ھشام بن عبدالعزیز موجود تھے۔
پاکستان کی طرف سے چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف کے سیکرٹری میجر جنرل جواد طارق اور مملکت میں پاکستانی سفارتخانے کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محسن جاوید شامل تھے۔
یاد رہے گزشتہ برس پاکستان اور سعودی عرب انتہائی اہم نوعیت کے ’سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ‘ پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کا مقصد مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔
یہ معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی کو بڑھانے، خطے، دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

 

شیئر: