امریکی ریاست ٹیکساس میں تیل کی ریفائنری میں دھماکہ، ’آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں‘
رپورٹ کے مطابق فیکٹری کے آس پاس کے رہائشیوں نے ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی، جس سے کھڑکیاں ہل گئیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی ریاست ٹیکساس میں مقامی حکام نے پیر کو ٹیکساس کی ایک تیل کی ریفائنری کے قریب رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ جگہوں پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ ہدایت حال ہی والیرو کی پورٹ آرتھر ریفائنری میں میں ہونے والے دھماکے کے پیش نظر کی گئی ہے۔
پورٹ آرتھر ایمرجنسی مینجمنٹ کے حکام نے ایک الرٹ میں لکھ کہ ’ریفائنری کے قریب تمام رہائشیوں کی حفاظت کے لیے اور والیرو ریفائنری میں حالیہ دھماکے کے پیش نظر، فوری طور پر محفوظ جگہ پر رہنے کا حکم جاری کیا جاتا ہے۔‘
یہ حکم ریفائنری کے گرد بڑے رقبے پر لاگو ہوتا ہے۔
والیرو نے ایک بیان میں کہا کہ ’اس وقت والیرو کی پورٹ آرتھر، ٹیکساس ریفائنری کے ایک یونٹ میں آگ لگی ہے۔‘
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ملازمین کی حفاظت سب سے بڑی ترجیح ہے۔
مقامی میڈیا پر کی رپورٹس اور ویڈیوز میں بلند شعلے اور ریفائنری سے نکلتے سیاہ دھوئیں کے بادل دیکھے جاسکتے ہیں۔
فیکٹری کے آس پاس کے رہائشیوں نے ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی، جس سے کھڑکیاں ہل گئیں۔
ہوسٹن سے تقریباً 90 میل مشرق میں واقع، پورٹ آرتھر ریفائنری کے تقریباً 800 ملازمین ہیں۔
یہ ریفائنری بھاری خام تیل اور دیگر خام تیل کو گاڑیوں کے ایندھن، ڈیزل اور جیٹ فیول میں پروسیس کرتی ہے۔
والیرو کی ویب سائٹ کے مطابق ریفائنری روزانہ تقریباً 435,000 بیرل تیل کی پروسیسنگ کرتی ہے۔
