Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، پاکستان میں جمعہ 27 مارچ کو نرخ کیا رہے؟

پاکستان میں جمعے کے روز سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 858 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 601 روپے ریکارڈ ہوئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 230 روپے ہو چکی ہے۔
دوسری جانب جمعے کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 30 روپےکمی دیکھنے میں آئی ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 7 ہزار 454 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 390 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں جمعے کو فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 445 ڈالر ہو چکی ہے۔ اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 69.70  ڈالر ہو چکی ہے۔

شیئر: