Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ کی بولنگ ناکام، ملتان سلطانز پانچ وکٹوں سے فتح یاب

ملتان سلطانز کی جانب سے 41 سالہ آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹر سڈل نے پی ایس ایل میں اپنا ڈیبیو کیا اور اچھی رفتار سے عمدہ بولنگ کی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
سنیچر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ملتان سلطانز نے 172 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں پانچ وکٹوں سے نقصان پر حاصل کیا۔ جوش فلپ نے 55 رنز بنائے اور کپتان ایشٹن ٹرنر 43 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سلمان ارشاد اور شاداب خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان سلطانز سے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹرز اوپنرز کے مناسب آغاز کے باوجود زیادہ رنز نہ بنا پائے۔ اور مارک چیپمین کے 40 اور فہیم اشرف کے لوئر آرڈر میں 26 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز ہی بنے۔
سلطانز کی جانب سے مومن قمر نے تین اور محمد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان کی جانب سے 41 سالہ آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹر سڈل نے پی ایس ایل میں اپنا ڈیبیو کیا اور اچھی رفتار سے عمدہ بولنگ کی۔ اسی طرح دنیا کے مایہ ناز ٹیسٹ بیٹر سٹیون سمتھ نے بھی ملتان سلطانز کی جانب سے پی ایس ایل کا اپنا پہلا میچ کھیلا۔ انہوں نے 23 گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔
پی ایس ایل میں کل اتوار کو دومیچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ دوپہر کو حیدرآباد کنگزمین اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ دوسرا میچ شام کو لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 

شیئر: