پی ایس ایل 11: راولپنڈی پنڈیز کا پشاور زلمی کو جیت کے لیے 215 رنز کا ہدف
ہفتہ 28 مارچ 2026 14:24
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ کا انتخاب کیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں راولپنڈی پنڈیز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 215 رنز کا ہدف دیا ہے۔
سنیچر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں راولپنڈی پنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون
اس میچ میں پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون بابر اعظم (کپتان)، یاسر خان، محمد حارث (وکٹ کیپر)، کشال مینڈس، ایرون ہارڈی، فرحان یوسف، مائیکل بریسویل، عبدالصمد، عامر جمال، سفیان مقیم اور شوریفل اسلام پر مشتمل ہے۔
راولپنڈی پنڈیز کی پلیئنگ الیون
اس میچ میں راولپنڈی پنڈیز کی پلیئنگ الیون محمد رضوان (وکٹ کیپر، کپتان)، کامران غلام، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، عبداللہ فضل، عماد بٹ، رشاد حسین، نسیم شاہ، محمد عامر، علی رضا اور آصف آفریدی پر مشتمل ہے۔
