پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 11 رنز سے شکست دے دی ہے۔
اتوار کو کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز مقررہ 20 اوورز میں 196 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
کراچی کنگز کی جانب سے ریزہ ہینڈرکس 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ملتان سلطانز کی جانب سے عرفات منہاس نے تین وکٹیں حاصل کی۔
مزید پڑھیں
-
پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24 رنز سے ہرا دیاNode ID: 902985
اس سے قبل کراچی کنگز کی دعوت پر ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا ئے تھے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔
ملتان سلطانز کی اننگز
ملتان سلطانز کی جانب سے اویس ظفر نے 36 رنز سکور کیے جبکہ سٹیون سمتھ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
اسی طرح سے جوش فلپ نے 44 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ شان مسعود نے 46 رنز بنائے۔
کپتان ایشٹن ٹرنر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عرفات منہاس نے 17 رنز بنائے جبکہ محمد نواز نے 12 رنز کا اضافہ کیا۔
آخر میں محمد عمران نے آٹھ گیندوں پر ناقابلِ شکست 26 رنز کی تیز اننگز کھیلی جبکہ محمد وسیم نے سات رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حسن علی، ایڈم زمپا اور معین علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
#HBLPSL11 | #NewEra | #KKvMS pic.twitter.com/3mmYZK5x2k
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 19, 2026












