Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آبنائے ہرمز پر ٹول کا نفاذ، ایران کو پہلی آمدن موصول ہو گئی: ڈپٹی سپیکر ایرانی پارلیمان

حمید رضا حاجی بابائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے وصول کیے گئے ٹولز کی پہلی رقم مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دی گئی ہے (فوٹو: روئٹرز)
ایرانی پارلیمان کے ڈپٹی سپیکر حمید رضا حاجی بابائی نے جمعرات کے روز کہا کہ ایران  کو امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران آبنائے ہرمز پر عائد کیے گئے ٹولز سے پہلی آمدن موصول ہو گئی ہے۔
ایران کے پاسدارانِ انقلاب سے منسلک نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’آبنائے ہرمز سے وصول کیے گئے ٹولز کی پہلی رقم مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔‘
ایرانی ذرائع ابلاغ کے دیگر اداروں نے بھی یہی بیان نشر کیا ہے، تاہم اس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

شیئر: