’سمارٹ گرین العیدابی‘ انیشیٹیو کے تحت 5 ہزار پودے لگائے گئے
بلدیہ کے ساتھ مختلف فلاحی تنظیموں کے رضاکار بھی مہم میں شریک ہیں (فوٹو، ایس پی اے)
جازان میونسپلٹی نے العیدابی کمشنری میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہوا ہے۔ علاقے کے مناظر کو خوبصورت بنانے اور سبزے میں اضافہ کے لیے العدابی بلدیہ کے تعاون سے 5 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق بلدیہ نے ’سمارٹ گرین العیدابی‘ انیشیٹیو کا آغاز کیا جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ پودے اگانا ہے۔
اس ضمن میں العیدابی بلدیہ کے ڈائریکٹر انجینئرولید معافا کا کہنا تھا کہ علاقے کو سرسبز بنانے کے لیے عوامی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
مہم کے تحت مختلف مقامات پرپودے لگائے جارہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سبزے سے نہ صرف ماحولیاتی توازن بہتر بلکہ علاقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
ریجنل بلدیہ کے ساتھ مختلف علاقائی فلاحی تنظیموں کے رضا کار بھی شامل ہیں جو کمشنری کے داخلی راستوں کے علاوہ مختلف مقامات پرپودے لگانے کی مہم میں شریک ہیں۔