Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان امدادی مرکز: غزہ میں 25 ہزار افراد میں گرم کھانے تقسیم

مرکزی کچن میں علاقائی پکوان تیار کیے جاتے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی و فلاحی مرکز کی جانب سے قائم مرکزی کچن نے گزشتہ روزغزہ پٹی کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں ضرورت مندوں میں گرم کھانے کی تقسیم کا خصوصی اہتمام کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق شاہ سلمان امدادی و فلاحی مرکز کی جانب سے مختلف ممالک میں فلاحی و امدادی سرگرمیاں مستقل بنیادوں پر جاری ہیں۔
مرکز نے غزہ پٹی کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں متاثرین کو تازہ خوراک فراہم کرنے کے لیے مرکز باورچی خانہ کا اہتمام کیا ہوا ہے جہاں سے متاثرین میں تازہ کھانے تقسیم کیے جاتے ہیں۔
شاہ سلمان مرکز کی ٹیمیوں نے گزشتہ روز 25 ہزار افراد کے لیے تازہ اورعلاقائی گرم پکوان تیار کر کے تقسیم کیے۔
یہ اقدام غزہ میں مقیم برادر فلسطینی عوام کی مدد کے لیے جاری مہم کا حصہ ہے۔
واضح رہے شاہ سلمان مرکز برائے امداد وفلاح کے ذریعے مختلف حالات سے گزرنے والے فلسطینی بھائیوں کی معاونت کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں تازہ کھانوں کا کچن کافی اہم ہے۔

شیئر: