بحران کے شکار ممالک میں کے ایس ریلیف کے امدادی پروگرام جاری
اتوار 26 اپریل 2026 17:20
شام کے علاقے دیرالزور میں 500 کمبل تقسیم کیے گئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر) کی جانب سے تین ممالک میں ہزاروں افراد میں کھانا تقسیم کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق کے ایس ریلیف کے کچن نے جنوبی غزہ میں 25 ہزار افراد میں گرم تازہ کھانا تقسیم کیا جس سے ہزاروں کی تعداد میں مستحق خاندانوں کو فائدہ ہوا۔ ایجنسی نے خان یونس میں 1126 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں جس سے 6756 فلسطینیوں کو فائدہ پہنچا۔
اسی طرح ایجنسی نے کمزور طبقات میں ریف دمشق میں 800 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں جبکہ شام کے علاقے دیرالزور میں 500 کمبل تقسیم کیے گئے۔
ایمرجنسی فوڈ رسپونس پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں کے ایس ریلیف نے یمن کی گورنریٹ مارب میں 5040 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں۔
مارب کے ڈپٹی گورنر عبد ربہ مفتاح نے کے ایس ریلیف کے ذریعے سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف کی اور فوڈ سکیورٹی میں تعاون اور بے گھر افراد اور میزبان کمیونٹیز کی مشکلات کو دور کرنے پر اس کے کردار کو سراہا۔
سنہ 2015 میں اپنے قیام کے بعد سے لے کر اب تک کے ایس ریلیف نے کم از کم 349 آرگنائزیشنز کے ساتھ شراکت قائم کی ہے جس سے 113 ممالک میں 4260 پروجیکٹ عمل میں لائے گئے جن کی کل مالیت 8.4 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔
ان پروگراموں میں فوڈ سکیورٹی، پانی، نکاسی اور صفائی، صحت، کیمپ کوارڈینیشن، تعلیم، پروٹیکشن اور ایمرجنسی ریلیف شامل ہیں۔
