Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سافٹ لانچ‘، ہانیہ عامر کی پوسٹ میں دکھائی دینے والا بچہ کیا عاصم اظہر ہیں؟

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر آجکل پھر خبروں کی زینت بن رہے ہیں۔ (فوٹو: ہانیہ عامر، انسٹاگرام)
’اگر میں مرد ہوتا تو یہ سنیما ہوتا‘، سوشل پر ہانیہ عامر کی پوسٹ نے پھر نئی چہ مگوئیاں چھیڑ دیں ہیں۔
اداکارہ ہانیہ عامر  کی ایک نئی انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں مداح ایک بار پھر ان کا نام گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ جوڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ہانیہ عامر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک فوٹو ڈمپ/کیروسل شیئر کیا۔
اس پوسٹ میں مختلف تصاویر شامل تھیں، تاہم سب سے زیادہ توجہ مبینہ طور پر 15ویں سلائیڈ نے حاصل کی، جس میں ایک کم عمر بچے کی تصویر موجود تھی۔
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے دعویٰ کرنا شروع کر دیا کہ تصویر میں موجود بچہ ’ننھا عاصم اظہر لگ رہا ہے‘۔
پوسٹ کے کمنٹس میں صارفین نے دلچسپ ردعمل دیے۔ کسی نے لکھا کہ چھوٹا عاصم اظہر دیکھ لیا۔
جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، 15ویں تصویر میں کیا یہ عاصم اظہر ہیں؟
کچھ مداحوں نے اسے سافٹ لانچ  قرار دیا، یعنی ایسا اشارہ جس میں کسی تعلق کو کھل کر ظاہر نہ کیا جائے لیکن بالواسطہ اشارہ دیا جائے۔
دوسری جانب کئی صارفین اس معاملے پر الجھن اور مایوسی کا اظہار کرتے بھی دکھائی دیے اور مطالبہ کیا کہ اگر دونوں دوبارہ ساتھ ہیں تو واضح طور پر بتا دیا جائے۔


ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ماضی میں پاکستان کی سب سے زیادہ زیرِ بحث سلیبرٹی جوڑیوں میں شمار ہوتے رہے ہیں۔ دونوں کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا، سوشل میڈیا پر بھی اکثر خبروں کی زینت بنتے رہے، جبکہ مداحوں نے ان کے تعلق کو بھرپور توجہ دی۔
بعدازاں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ اگرچہ دونوں نے کبھی تفصیلی طور پر اپنے تعلق کے تمام پہلوؤں پر بات نہیں کی، تاہم مختلف بیانات اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کے بعد مداحوں نے یہی تاثر لیا کہ دونوں الگ ہو چکے ہیں۔
وقت گزرنے کے بعد حالیہ مہینوں میں ایک بار پھر دونوں کے نام اکٹھے لیے جانے لگے۔ کبھی ایک دوسرے کا ذکر، کبھی تقریبات میں موجودگی، اور اب ہانیہ کی نئی پوسٹ نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر قیاس کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
تاہم اب تک نہ ہانیہ عامر اور نہ ہی عاصم اظہر نے اس وائرل تصویر یا جاری قیاس آرائیوں پر کوئی باضابطہ وضاحت دی ہے۔
 فی الحال سوشل میڈیا صارفین صرف اندازے لگا رہے ہیں، جبکہ مداحوں کی نظریں دونوں کی اگلی پوسٹس اور ممکنہ ردعمل پر جمی ہوئی ہیں۔

شیئر: