ناسا کے سابق خلا باز جون فابیان 87 برس کی عمر میں چل بسے
ناسا کے سابق خلا باز جون فابیان 87 برس کی عمر میں چل بسے
اتوار 24 مئی 2026 20:38
1985 میں تاریخی ایس ٹی ایس 51 - جی ڈسکوری شٹل مشن میں شامل تھے ( فوٹو: عرب نیوز)
ناسا کے سابق خلا باز جون فابیان جنہوں نے 1985 میں تاریخی ایس ٹی ایس 51 - جی ڈسکوری شٹل مشن میں شہزادہ سلطان بن سلمان کے ساتھ پرواز کی تھی، 87 برس کی عمر میں چل بسے۔
عرب نیوز کے مطابق جون فابیان اس سات رکنی عملے میں شامل تھے، جو اس مشن کے دوران سپیس شٹل ڈسکوری میں سوار تھا۔ اسی مشن میں شہزادہ سلطان بن سلمان بھی خلا میں گئے تھے۔
پہلی مرتبہ کسی عرب، مسلمان اور سعودی شہری نے خلا کا سفر کیا تھا۔
17 جون 1985 کو لانچ کیے جانے والا یہ مشن نے سات دن تک جاری رہا۔ اس نے عرب سیٹلائٹ کمیونیکیشنز آرگنائزیشن کے لیے عرب سیٹ ون بی سمیت کئی مواصلاتی سیٹلائٹ مدار میں پہنچائے۔
شہزادہ سلطان بن سلمان، جو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خصوصی مشیر اور غیر منافع بخش ہیرٹیج فاونڈیشن کے بورڈ ٓاف ٹرسٹیز کے چیئرمین ہیں، نے جون فابیان کو مشن کے دوران ایک قریبی دوست اور اہم شخصیت قرار دیا۔
جون فابیان، شہزادہ سلطان بن سلمان کے ہمراہ خلا میں گئے تھے۔ ( فوٹو: عرب نیوز)
شہزادہ سلطان بن سلمان نے عرب نیوز کو بتایا’ جون فابیان اپنی پوری زندگی سرگرم اور سائنسی کاموں میں مصروف رہے، وہ اپنی آخر وقت تک کام کرتے رہے اور ہماری ایک ایسی دوستی تھی جو ہمیشہ رہے گی۔‘
یاد رہے کہ جون فابیان نے خلائی مشن کے بعد سعودی عرب کے کئی دورے کیے اور مملکت کی جانب سے انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔