شاداب خان اور عبدالصمد نے ساتویں وکٹ کے لیے 49 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم کر کے پاکستان کو سیریز میں فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت 27 اور سلمان علی آغا 15 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو کوہنیمن نے تین، جبکہ میتھیو شارٹ، میتھیو رینشا اور ناتھن ایلس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا تھا۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 157 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی پوری ٹیم 42 اوورز میں 157 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
آسٹریلیا کی پوری ٹیم 42 اوورز میں 157 رنز پر آؤٹ ہوگئی (فوٹو: اے ایف پی)
کپتان جوش انگلس کے سوا کوئی بھی بلے باز پاکستان کے بولنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا۔
جوش انگلس نے 71 گیندوں پر 65 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کے ٹاپ سکورر رہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار احمد اور شاداب خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لبوشین اور الیکس کیری نے 19، 19 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ ایڈم زمپا 10 رنز بنا سکے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی آسٹریلوی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔