Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میونسپلٹی کے حج کے لیے رضاکارانہ اقدامات اختتام پذیر

93 سو سے زائد رضاکاروں نے مکہ سمیت مقدس مقامات میں حصہ لیا (فوٹو: ایس پی اے)
مکہ میونسپلٹی کے حج سیزن کے لیے کمیونٹی سرگرمیوں اور رضاکارانہ اقدامات اختتام پذیر ہوگئے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ اقدامات مکہ اور مقدس مقامات کے لیے کیے گئے تھے جو رضاکارانہ کاموں کے فروغ اور عازمین حج کو اعلیٰ معیار کی خدمات دینے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
اس میں 9300 سے زائد رضاکاروں نے مکہ سمیت مقدس مقامات میں حصہ لیا اور 6 لاکھ 20 ہزار رضاکارانہ گھنٹوں تک کام کیا۔
ان کی اس کوشش سے 7 لاکھ سے زائد حجاج کو فوائد پہنچے اور اس پورے کام کو 41 کمیونٹی تنظیموں اور 34 غیرمنافع بخش ایسوسی ایشنز اور اداروں کا تعاون حاصل تھا۔
ان کوششوں میں مکہ اور مقدس مقامات کے اندر فیلڈ ورک، سروسز اور آگاہی پروگراموں پر مشتمل 620 سے زائد رضاکارانہ مواقع فراہم کیے گئے جبکہ 230 سے زائد میٹنگز، ورکشاپس اور باہمی تعاون کے پروگرام منعقد کیے گئے۔

ان رضاکارانہ کاموں کا معاشی فائدہ 3 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال سے زیادہ رہا۔
یہ تمام سرگرمیاں حجاج کرام کی خدمت کے لیے میونسپل سیکٹر، ٖیرمنافع بخش شعبہ اور رضاکاروں کے درمیان باہمی تعاون کی ایک جھلک پیش کرتی ہیں۔

 

شیئر: