Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹ بال ورلڈ کپ: میچ سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کے ٹریننگ کٹس کی چوری، تحقیقات جاری

پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفتیش کے لیے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ (فوٹو: روئٹرز)
انگلینڈ کی قومی فٹبال ٹیم کو کینساس سٹی پہنچنے سے قبل ایک غیر متوقع مشکل کا سامنا کرنا پڑا، جب ٹیم کے تربیتی سامان سے بھری گاڑی میں چوری کی واردات پیش آئی۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق مقامی پولیس کے مطابق گاڑی سے کچھ سامان چوری کر لیا گیا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سامان کو انگلینڈ ٹورنامنٹ سے قبل کے تربیتی مرکز فلوریڈا سے ’سویوپ سوکر ولیجمنتقل کیا جا رہا تھا، جہاں ٹیم کی ہفتے کے روز کینساس سٹی آمد سے پہلے تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے تھے۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم ایک ٹیم کی گاڑی سے سامان چوری ہونے کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ گاڑی کینساس سٹی پہنچی تو معلوم ہوا کہ اس میں موجود کچھ اشیاء غائب ہیں۔‘
پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفتیش کے لیے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق چوری ہونے والی اشیاء میں فٹبالز (گیندیں) اور کھلاڑیوں کے بوٹس بھی شامل ہیں۔
فٹبال ایسوسی ایشن  نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پولیس کا معاملہ ہے اور اس وقت ان کے پاس فراہم کرنے کے لیے مزید کوئی معلومات نہیں ہیں۔
یہ واقعہ انگلینڈ کی ٹیم کی تیاریوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے، کیونکہ ٹیم ورلڈ کپ کا اپنا پہلا میچ بدھ کے روز کروشیا کے خلاف ڈلاس میں کھیلے گی۔
 

شیئر: