Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماحولیاتی پائیداری: جازان 163 اقسام کے مقامی پودوں کا گھر

مقامی پودوں کو خطے میں اہم قدرتی وسائل تصور کیا جاتا ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
جازان ریجن 163 سے زیادہ مقامی پودوں کی اقسام کا گھر ہے، جو خطے کے بھر پور نباتاتی تنوع کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ پودے، ماحولیاتی توازن کو بہتر بنانے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، نباتاتی کور کی سپورٹ اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ  دینے میں معاون ہیں۔
مقامی پودوں کو مختلف موسمی حالات کے مطابق ڈھلنے کی صلاحیت کے باعث خطے میں اہم قدرتی وسائل تصور کیا جاتا ہے۔
انہیں متعارف کرائی جانے والی اقسام کے مقابلے میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے، جس کی وجہ سے شجرکاری انیشیٹیو اور ماحولیاتی تحفظ کے پروگرام کا اہم حصہ بنتے ہیں۔

جازان کے نمایاں مقامی پودوں میں الاراک، السدر اور دیگر شامل ہیں، جو جازان ریجن کے قدرتی ورثے کا حصہ ہیں۔
یہ نباتاتی تنوع جازان کی منفرد ماحولیاتی خصوصیات کی عکاسی کرتا ہے۔ اس نے متعدد پودوں کی اقسام کی افزائش میں کردار ادا کیا ہے، جو ماحولیاتی نظام کی سپورٹ اور قدرتی وسائل کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

شیئر: