Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈومینیکن ریپبلک کے لگژری ریزورٹ میں خوفناک آگ سے اطالوی سیاح ہلاک، 1700 افراد کا انخلا

ڈومینیکن ریپبلک کا ایک لگژری ریزورٹ آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا (فوٹو: روئٹڑز)
حکام نے کہا ہے کہ جمعے کے روز ڈومینیکن ریپبلک میں آتشزدگی کے ایک بڑے واقعے نے ایک لگژری ریزورٹ کو تقریباً مکمل طور پر تباہ کر دیا، جس کے باعث تقریباً 1,700 سیاحوں کو وہاں سے نکالنا پڑا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس (اے اپی) نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مقامی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں ایک اطالوی سیاح ہلاک ہو گیا جبکہ کئی دیگر سیاحوں کو طبی امداد فراہم کرنا پڑی۔
وِیوا ڈومینیکس بیچ بائے وِنڈھم نامی یہ ریزورٹ بایاہیبے میں واقع ہے، جو ڈومینیکن ریپبلک کے جنوب مشرقی ساحل پر امریکی اور دیگر بین الاقوامی سیاحوں کے لیے ایک مقبول مقام ہے۔
حکام کے مطابق قریباً 1690 سیاحوں کو اس شدید آگ کے باعث ریزورٹ سے نکال کر دیگر ہوٹلوں اور قریبی رہائشی مقامات پر منتقل کیا گیا۔
آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہیں، جبکہ ملک کے ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کا کہنا ہے کہ ہوا کی شدت اور ریزورٹ کی چھت کے کچھ حصے کے گھاس پھوس (کھپریل نما مواد) سے بنے ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی۔
حکام کے مطابق قریبی واقع ویوا وِنڈھم کا دوسرا ریزورٹ ڈومینیکس پیلس اس آگ سے محفوظ رہا اور معمول کے مطابق کام کرتا رہا۔

شیئر: