سعودی عرب کی سویڈن میں یورپین فزکس اولمپیاڈ 2026 میں شرکت
اولمپیاڈ میں 40 ملکوں کے 200 طلبہ شریک ہیں۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب سویڈن کے شہر گوتھنبرگ میں ہونے والے 10 ویں یورپین فزکس اولمپیاڈ 2026 میں شریک ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اولمپیاڈ 12 سے 16 جون تک جاری رہے گا۔ 40 ملکوں کے 200 طلبہ شریک ہیں۔
ہائی سکول کے پانچ طلبہ پر مشتمل ٹیم مملکت کی نمائندگی کر رہی ہے، اس ٹیم میں رضا سالم الخمیس، حسین الصالح، ناصر ھشام الشائع، محمد عبدالرحمن العرفج اور محمد محمود الرمل شامل ہیں۔
ان طلبہ کا انتخاب، موھبہ انٹرنیشنل اولمپیاڈ پروگرام کے ذریعے کنگ عبدالعزیز اینڈ ہز کمپینینز فاؤنڈیشن فار گفٹڈ اینڈ کری ایٹیویٹی (موھبہ) اور وزارت تعلیم کی شراکت داری سے کیا گیا ہے۔
اولمپیاڈ میں حصہ لینے والے طلبہ سال بھر تربیتی مراحل سے گزرتے ہیں، جن میں مقامی اور بین الاقوامی تربیتی کیمپوں کے ساتھ تھیوری اور عملی تیاری کے متعدد مراحل شامل ہیں تاکہ انٹرنیشنل ایونٹس کے یے اپنی تیاری کو بڑھایا جا سکے۔
یورپین فزکس اولمپیاڈ میں سعودی عرب کی آٹھویں شرکت ہے، اب تک اس ایونٹ میں 24 ایوارڈ جیتے ہیں، جن میں ایک گولڈ میڈل، تین سلور اور 12 براونز میڈل اور 8 تعریفی اسناد شامل ہیں۔
اولمپیاڈ ہائی سکول کے طلبہ کےلیے ایک بین الاقوامی سائنسی مقابلہ ہے، جس میں شارٹ پرابلمز پیش کی جاتی ہیں جن کے لیے کریٹیو سلوشنز درکار ہوتے ہیں۔
ان میں تھیوری اور پریکٹیکل ٹیسٹ ہوتے ہیں، طلبہ اپنے سلوشنز پر براہ راست سائنسی کمیٹی کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہیں۔
