Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے یونیسکو میں امن کے لیے تعلیم کو فروغ دیا

مملکت کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں 180 ممالک کے طلبا پڑھتے ہیں (فوٹو: سعودی پیڈیا)
پیرس میں ہونے والے یونیسکو کے ایگزیکیٹیو بورڈ سیشن میں اسلامک یونیورسٹی آف مدینہ کو بین الثقافتی ہم آہنگی اور گلوبل سیٹیزن شپ  کے لیے بہترین نمونہ قرار دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی عرب نے ایگزیکیٹیو بورڈ کے 224ویں سیشن کے دوران یونیورسٹی کے متنوع تعلیمی ماحول کو اجاگر کیا۔
مملکت کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں 180 ممالک کے طلبہ پڑھتے ہیں اور یہ باہمی عزت اور لسانی تنوع کو فروغ دیتی ہے۔
یونیورسٹی کا نصاب ایسے ترتیب دیا گیا ہے کہ اس سے انسان مل جل کر رہیں اور انصاف قائم ہو تاکہ تعلیم بین الاقوامی تفہیم کے لیے ایک اہم ذریعے کے طور پر قائم رہے۔
اس کے علاوہ ایسے اداروں کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے جو ان اقدار کی حمایت کرتے ہیں جن میں گلوبل سینٹر فار کومبیٹنگ ایکسٹریمسٹ آئیڈیالوجی، کنگ عبدالعزیز سینٹر فار کلچرل کمیونیکیشن اور یونیسکو ریجنل سینٹر فار ڈائیلاگ اینڈ پیس شامل ہیں۔
یہ ادارے ریجنل اور انٹرنیشنل سطح پر ڈائیلاگ اور افہام و تفہیم کے لیے بینچ مارک کی حیثیت رکھتے ہیں۔

 

شیئر: