Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری صدر السیسی سے آر-4 گروپ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

مصری صدر نے وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس کا خیر مقدم کیا۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اتوار کو قاہرہ میں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کا خیرمقدم کیا، مصری وزیر خارجہ بھی موجود تھے۔
مصری صدر نے قاہرہ میں ہونے والے ( آر-4 گروپ) کے وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پرعملدرآمد اور مذاکراتی عمل کو کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو قاہرہ میں چار ملکی وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کی۔
پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدا لعاطی بھی شریک تھے۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں حالیہ علاقائی صورتحال، کشیدگی میں کمی کے لیے جاری کوششوں خصوصا امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے حوالے سے پاکستان کی ثالثی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں لبنان کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائیاں روکنے پر زور دیا گیا۔ سفارتی عمل کے تسلسل کو برقرار رکھنے، بحران کے اثرات کو کم کرنے، پورے خطے میں سلامتی اور استحکام کی بحالی کے لیے مسلسل ہم آہنگی اور مشاورت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

 

شیئر: