چار بار کا ورلڈ چیمپیئن جرمنی، پیراگوئے اور نیدرلینڈز مراکش کے ہاتھوں ناک آؤٹ
چار بار کا ورلڈ چیمپیئن جرمنی، پیراگوئے اور نیدرلینڈز مراکش کے ہاتھوں ناک آؤٹ
منگل 30 جون 2026 10:45
یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جرمنی ورلڈ کپ میں پینلٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے ہارا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں بڑا اپ سیٹ ہوا ہے کیونکہ پیراگوئے نے چار بار عالمی چیمپیئن رہنے والے جرمنی کو ہراتے ہوئے ایونٹ سے باہر کر دیا ہے جبکہ دوسرے میچ میں نیدرلینڈز مراکش کے ہاتھوں ہارنے کے بعد ایونٹ سے نکل گیا ہے۔
دونوں میچوں کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے ہوا۔
پیراگوئے بمقابلہ جرمنی
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کو فاکسبورو میں ہونے والے میچ کی ہار جیت کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ میں ہوا کیونکہ اس سے قبل مقررہ وقت پورا ہونے پر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا۔
فتح کے ساتھ ہی پیراگوئے نے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) میں بھی جگہ بنا لی۔
یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جرمنی ورلڈ کپ میں پینلٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے ہارا ہے۔
جولیو اینسیسو نے پہلے ہاف میں ہی گول کر کے پیراگوئے کو برتری دلا دی جس کے تھوڑی دیر بعد 54 ویں منٹ میں کائے ہاورٹز نے جرمنی کی طرف سے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا جو کہ ٹورنامنٹ میں ان کا تیسرا گول تھا۔
دوسرے ہاف میں جرمن کھلاڑیوں نے فیصلہ کن گول کے بھرپور کوششیں کیں جس وہ کامیاب نہ ہو سکے جبکہ دوسری طرف پیراگوئے کے کھلاڑی دفاع کے ساتھ ساتھ گول کا موقع ڈھونڈتے رہے تاہم وہ نہ مل سکا۔
اس دوران کھیل کا وقت مکمل ہو گیا اور فیصلے کے لیے اضافی وقت دیا گیا جس کے دوران صورت حال جرمنی کے حق میں جاتی ہوئی اس وقت دکھائی دی جب جوناتھن تاہ نے گول پوسٹ کے اندر پھینک دیا اور جرمن کھلاڑیوں اور شائقین کو فتح کا احساس ہوا تاہم وی اے آر جائزے کے بعد اس گول کو فاؤل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا۔
میچ مقررہ پورا ہونے اور اضافی وقت ملنے کے بعد بھی ایک ایک گول سے برابر رہا، جس پر پینلٹی شوٹ آؤٹ کا فیصلہ ہوا۔
اس میں پیراگوئے نے تین گول کر کے جرمنی کو چار، تین سے شکست دے دی۔
جرمنی کی طرف سے آرسنل کے فارورڈ کائی ہاورٹز اور نیوکاسل یونائیٹڈ کے نک اپنی پینلٹیز ضائع کیں۔
مراکش اور نیدرلینڈز کا میچ مقررہ اور اضافی وقت کے بعد بھی برابر رہا تھا اور فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا (فوٹو: روئٹرز)
دوسری جانب پیراگوئے کی پہلی دو پینلٹیز بھی ضائع ہوئیں کیونکہ انتونیو سانابریا کی گیند گول پوسٹ کے اندر نہ جا سکی جبکہ فابیان بالبوئینا کی کوشش کو جرمن گول کیپر نے ناکام بنایا۔
اس کے بعد جوزے کینالے بال کو گول پوسٹ کے اندر پھینکنے میں کامیاب رہے جس کے ساتھ ہی پیراگوئے کو تاریخی کامیابی مل گئی۔
مراکش بمقابلہ نیدرلینڈز
پیراگوئے اور جرمنی کے میچ کی طرح نیندرلینڈز اور مراکش کا میچ بھی مقررہ اور اضافی وقت کے بعد بھی ایک ایک گول سے برابر رہا۔
جس پر پینلٹی شوٹ آؤٹ کا فیصلہ ہوا اور دونوں کو پانچ، پانچ ککس ملیں۔
نیدرلینڈز کی جانب سے گیپکو گول کرنے میں کامیاب رہے جبکہ مراکش کی جانب سے ڈیوپ نے گول کیا۔
پری کوارٹر فائنل میں مراکش کا مقابلہ کینیڈا سے 4 جولائی کو ہو گا۔