بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی مراکش کی فیفا ورلڈ کپ 2026 مہم کے اختتام پر جذباتی ہو گئیں، جب ان کی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں فرانس کے ہاتھوں 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مراکشی نژاد نورا فتحی اپنی ٹیم اٹلس لائنز کی حوصلہ افزائی کے لیے سٹیڈیم میں موجود تھیں، مگر آخری سیٹی بجتے ہی مراکش ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔
مزید پڑھیں
-
نورا فتحی کا فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لیے نیا گیت ریلیزNode ID: 905841
میچ کے فوراً بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر سٹیڈیم سے ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی، جس میں مراکشی شائقین کے غمزدہ مناظر دکھائی دیے۔
ویڈیو کے ساتھ نورا نے لکھا، یہ لمحہ بہت جذباتی تھا، اور انہوں نے ٹیم کی غیر معمولی جدوجہد، عزم اور پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
نورا فتحی پورے ورلڈ کپ کے دوران مراکش کی نمایاں مشہور شخصیات میں شامل رہیں جو مسلسل اپنی قومی ٹیم کی حمایت کرتی رہیں۔ وہ خاص طور پر فرانس کے خلاف فیصلہ کن مقابلہ دیکھنے سٹیڈیم پہنچیں، اس امید کے ساتھ کہ مراکش اپنی تاریخی مہم کو مزید آگے بڑھائے گا، تاہم فرانس نے مضبوط کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلس لائنز کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں ختم کر دیں۔
مراکش نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں کئی مضبوط ٹیموں کو شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی اور اپنی شاندار کارکردگی سے دنیا بھر کے فٹبال شائقین کی داد سمیٹی۔ اگرچہ ٹیم کا سفر فرانس کے خلاف شکست پر ختم ہوا، لیکن اس تاریخی مہم نے عالمی فٹبال میں مراکش کی بڑھتی ہوئی طاقت کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا۔
FIFA World Cup Quarter final :
France 0-0 Morocco
Nora Fatehi has arrived at the Boston stadium to support the Morocco team. She is currently live on Instagram. pic.twitter.com/l0DfQNJPjS
— imranzeemi (@imranzeemi) July 10, 2026
نورا فتحی کی جذباتی پوسٹ بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جہاں شائقین نے نہ صرف ان کے جذبات کی تعریف کی بلکہ مراکشی ٹیم کی غیر معمولی جدوجہد، جذبے اور یادگار ورلڈ کپ مہم کو بھی بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نورا فتحی کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں وہ مراکش کی شکست کے بعد کافی جذباتی نظر آئیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو تھے۔

اس ویڈیو پر متعدد اکاؤنٹس نے ان پر تنقید بھی کی، تیجش نامی اکاؤنٹ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ نورا فتحی جب انڈیا آئیں تو وہ مشہور نہیں تھیں، پھر انہیں بالی وڈ میں موقع ملا لیکن وہ یہاں مراکش کے لیے رو رہی ہیں۔ صارف نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ نورا مراکش کے گول کیپر کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔

ایک اور اکاؤنٹ سے نورا فتحی پر تنقید کی گئی کہ کیا کبھی آپ نے انہوں انڈیا کی ہار پر ایسے روتے ہوئے دیکھا ہے؟ اس پوسٹ کے جواب میں ایک صارف نے لکھا کہ ان کو پورا حق حاصل ہے وہ مراکش کے لیے حب الاوطنی کا اظہار کریں۔ ایسے بے وجہ کا مواذنہ کر کے نورا فتحی پر ذاتی حملے نہیں ہونے چاہییں۔












