رفحا شاپنگ اینڈ انٹرٹینمنٹ فیسٹیول، عمانی روایتی اور لوک پرفارمنس
ہفتہ 11 جولائی 2026 23:07
سامعین کی بڑی تعداد نے روایتی پرفارمنس کا بھرپور لطف اٹھایا۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
رفحا شاپنگ اینڈ انٹرٹینمنٹ فیسٹیول میں عمانی گروپ ’العضید‘ نے کنگ فہد پارک کے اوپن ایئر تھیٹر میں روایتی اور لوک پرفارمنس پیش کی، وہاں موجود افراد کی بڑی تعداد نے اس کا بھرپور لطف اٹھایا۔
ایس پی اے کے مطابق عمانی گروپ کے سربراہ ناصر سیف المزروعی نے مملکت میں ہونے والے فیسٹیولز خصوصا رفحا شاپنگ اینڈ انٹرٹینمنٹ فیسٹیول میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا ’اس طرح کے ایونٹس میں شرکت سعودی عرب اور سلطنتِ عمان کے درمیان گہرے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کی عکاس ہےِ، جو دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تبادلے اور روایتی ورثے کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔‘
عمانی گروپ نے متعدد روایتی لوک پرفارمنس پیش کیں، جن میں ’العازی‘ کے ساتھ قصائد عمانیہ شامل تھیں، جسے بے حد سراہا گیا۔
رفحا شاپنگ اینڈ انٹرٹینمنٹ فیسٹیول کنگ فہد پارک میں جاری ہے جو رہائشیوں اور وزیٹرز کی بڑی تعداد کو متوجہ کر رہا ہے، یہ فیسٹیول ایک متنوع پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد سیاحت اور مقامی معیشت کو فروغ دینا ہے۔

فیسٹیول کے تحت سرگرمیاں 90 دن جاری رہیں گی، اس میں تمام عمر کے گروپوں کے لیے مختلف سرگرمیاں اور تفریحی پروگرام شامل ہیں۔
