سعودی سکاوٹس نے یونیفائیڈ ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ کر دیا
اسے سکاوٹنگ تحریک کے تمام ممبران کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عربین سکاوٹس ایسوسی ایشن نے سکاوٹنگ سرگرمیوں کو خود کار بنانے، تنظیمی کارکردگی کو بہتر بنانے، ڈیجیٹل اور انسٹی ٹیوشنل ٹرانسفارمیشن کو آگے بڑھانے کے لیے ایک یونیفائیڈ سکاوٹنگ ڈیٹا پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق پلیٹ فارم کا مقصد مملکت کے سکاوٹنگ سسٹم کو تیار کرنا، طریقہ کار اور ڈیٹا کو یکجا کرنا اور ممبران کے لیے خدمات کو بہتر بنانا ہے۔
یہ مملکت میں سکاوٹنگ تحریک کے تمام ممبران کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ان میں مرد و خواتین سکاوٹس لیڈرز، بچے، نوجوان ممبران، سابق سکاوٹس اور سکاوٹس رضا کار شامل ہیں۔
یہ ممبران کے ڈیٹا کے اندراج اور انتظام کرنے، رپورٹس اور اعداد وشمار تیار کرنے، منصوبہ بندی اور فالو اپ میں معاونت، سکاوٹنگ پروگرام اور اقدامات کو نمایاں کرنے کے لیے ایک مربوط الیکڑانک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ اس کا ایک مقصد سکاوٹنگ ممبران کا جامع ڈیٹا بیس بنانا بھی ہے۔
یہ پلیٹ فارم، سکاوٹنگ شناختی کارڈ اور سرکاری سرٹیفکیٹ کے اجرا میں سہولت فراہم کرے گا۔ تصدیق شدہ ریکارڈ کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کا اہتمام کرے گا۔
ایسوسی ایش نے سکاوٹنگ سرگرمیوں میں شامل افراد پر زور دیا کہ وہ آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹس پر موجود کیو آر کوڈ کو سکین کرکے پلیٹ فارم پر رجسٹر ہوں۔
