Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے عمان اور صنعا کے درمیان پروازوں کے آغاز کا خیر مقدم

اس اقدام سے شہریوں کے سفر کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی حکام نے اردن کی جانب سے عمان اور یمنی دارالحکومت صنعا کے درمیان باقاعدہ کمرشل پروازوں کے آغاز کا خیر مقدم کیا ہے۔
 اس سے یمنی عوام کی ضروریات کو پورا کرنے اور شہریوں کے سفر کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔
سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں عمان اور صنعا کے درمیان پروازوں کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے انسانی ضروریات کو پورا کرنے کا اقدام قررا دیا۔
مملکت نے یمن کی سلامتی اور استحکام کے حصول، اس کی خود مختاری کے تحفظ اور عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے تمام کوششوں کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت نے بھی اردن کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
عرب نیوز کے مطابق اردن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ’رائل جارڈنیئن ایئر لائنز اس روٹ پر تمام ضروری تکنیکی اور لاجسٹک انتظامات مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ پروازوں کا آغاز کرے گی۔‘
وزارت نے کہا ’یہ اقدام یمن میں امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کی سپورٹ کرتا ہے۔‘

 

 

شیئر: