Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کی وادی نمار: خوبصورت مناظر اور پرسکون ماحول سیاحوں کے لیے باعثِ کشش

سعودی دارالحکومت ریاض میں وادی نمار معروف قدرتی تفریحی مقامات میں سے ایک ہے جہاں مناظر فطرت اور متنوع سرگرمیاں یکجا ہیں۔ 
ایس پی اے کے مطابق اپنی بھر پور قدرتی خوبصورتی اور جدید سہولتوں کے ساتھ وادی نمار منفرد سیاحتی تجربہ فراہم کرتا ہے۔
مملکت میں ’صیفنا علی کیفنا‘ کی تھیم کے تحت سمر سیزن میں مختلف تفریحی و سیاحتی پروگرام مقامی اورغیرملکی سیاحوں کے لیے باعث کشش ہیں۔
وادی میں ایک دلکش جھیل اور آبشار بھی موجود ہے جس کے ساتھ وسیع سبزہ زار، واکنگ ٹریک اور پانی کے کنارے خوبصورت سیٹنگ ایریا بنائے گئے ہیں۔
یہ تمام چیزیں مل کر ایک ایسا پر سکون اور دلکش ماحول تخلیق کرتی ہیں جہاں سیاح فطرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور سکون کے لمحات گزار سکتے ہیں۔
وادی نمار ریاض شہر کے سیاحتی و تفریحی مقامات میں خوبصورت اضافہ ہے۔ اس کا قدرتی ماحول ’کوالٹی آف لائف‘ پروگرام کے اہداف سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد صحت مندانہ طرز حیات کو فروغ دینا، تفریح کے مواقع میں اضافہ اور ایسے عوامی مقامات فراہم کرنا ہے جو شہریوں اور سیاحوں دونوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنائیں۔
 

شیئر: