Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز پر میزائل حملہ: برطانوی میری ٹائم ایجنسی

امریکہ اور ایران آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے کوشاں ہیں (فوٹو: اے پی)
سمندری سفر پر نظر رکھنے والی برطانوی ایجنسی (یو کے ایم ٹی او) نے منگل کو بتایا ہے کہ عمان کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار بحری جہاز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ صورت حال ایک ایسے وقت میں بنی جب آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
یو کے ایم ٹی او کا کہنا ہے کہ اسے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق واقعہ عمان کے علاقے لیمہ سے جنوب مشرق کی طرف 13 ناٹیکل میل کے فاصلے پر پیش آیا۔
بیان کے مطابق تیل بردار جہاز کی جانب سے آنے والی اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ اسے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ جنوبی بحری راستے سے باہر جا رہا تھا۔
متعقلہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے کہا ہے کہ ’آبنائے ہرمز سے گزرنے کے دوران احکامات پر عمل نہ کرنے والے دو تیل بردار جہازوں کو روک لیا گیا ہے۔‘
بیان کے مطابق ’دونوں ٹینکر جنوب کی طرف کے غیر محفوظ راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے، ان میں دھماکوں کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور ان کو روک لیا گیا۔‘

شیئر: