Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں ڈیزل مزید مہنگا، 28 جولائی کے لیے پیٹرول کی قیمت میں کمی

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔پیر کی رات اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ’ڈیزل کی قیمت میں اضافہ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے کمی کی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے کا مزید اضافہ کیا ہے۔‘
’اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 334 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 335 روپے 18 پیسے کے حساب سے فروخت ہو رہا تھا۔‘
اسی نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ’ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 386 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے۔‘
اوگرا حکام کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق پیر اور منگل کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں صرف منگل 28 جولائی کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔‘
 

شیئر: