Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 نجران کا شہزادہ جلوی پارک، موسمِ گرما میں مثالی تفریحی مقام

پارک کا رقبہ 21 لاکھ 80 ہزار مربع میٹر سے زائد ہے(فوٹو، ایس پی اے)
نجران ریجن کا شہزادہ جلوی بن عبدالعزیز پارک اپنے قدرتی حسن اور سبزہ زاروں کے باعث سیاحوں اور تفریح کے لیے آنے والوں کا پسندیدہ مقام بن گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق پارک میں آنے والے یہاں کے پرسکون ماحول میں خوبصورت قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
شہزادہ جلوی بن عبدالعزیز پارک کا رقبہ 21 لاکھ 80 ہزار مربع میٹر سے زائد ہے، جہاں 8 ہزار 130 درخت موجود ہیں۔ سبزہ زاروں سے بھرا یہ پارک فضائی آلودگی میں بھی کمی کا اہم ذریعہ ہے۔
پارک کے وسیع سبزہ زاروں کے درمیان ایک لاکھ 10 ہزار 930 میٹر لمبا پیدل چلنے کا راستہ بھی موجود ہے تاکہ لوگ وہاں واک کریں اس کے علاوہ بچوں کےلیے پلے گراونڈ بھی موجود ہے۔
بلدیہ نجران کا کہنا ہے کہ پارک کے 5 لاکھ 20 ہزارمربع میٹر سے زائد حصے میں ترقیاتی اور بحالی کے منصوبے مکمل کرلیے گئے ہیں، جن کے تحت مختلف حصوں میں مزید پھول دار پودے اور سبزہ زاروں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 سمر نجران 2026 کے حوالے سے تفریحی پروگرامز بھی منعقد کیے جاتے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

پارک میں واکنگ ٹریک کے علاوہ فٹبال گرؤانڈ اور بچوں کے کھیلنے کے لیے مخصوص مقامات بھی تعمیرکیے گئے ہیں، جن کی وجہ سے پارک ایک مکمل اور پرکشش تفریحی مرکز بن کر سامنے آیا ہے۔
پارک میں’سمرنجران 2026 ‘ کے حوالے سے تفریحی، سیاحتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ثقافتی مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ ان پروگراموں میں ہرعمر کے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔

شیئر: