Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساڑھے سات کروڑ ریال رشوت دینے والا سرمایہ کار گرفتار

اراضی کی ڈیل منظور کرانے کے لیے سرمایہ کار نے 90 کروڑ ریال کے چیک جمع کروائے تھے۔ فوٹو: سیدتی
سعودی پبلک پراسیکیوٹر نے سرکاری ملازم کو ساڑھے 7 کروڑ ریال رشوت دینے والے ایک سعودی سرمایہ کار گرفتار کر لیا ہے۔ اسے جدہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مملکت آتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق سرمایہ کار نے اراضی خریدنے کی ڈیل منظور کرانے کے لیے سرکاری ملازم کو رشوت دی تھی۔ 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں


سرمایہ کار نے اس سے پہلے بھی رشوت دے کر قید سے رہائی حاصل کی تھی۔ فوٹو: القبس

ذرائع نے کہا کہ ’سرمایہ کار نے ڈیل منظور کرانے کے لیے 90 کروڑ ریال مالیت کے چیک تحریر کرکے جمع کرائے تھے۔‘
ذرائع نے بتایا ہے کہ ’تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ اس سے قبل بھی سرمایہ کار کو اس سے ملتے جلتے کیس میں قید کیا گیا تھا تاہم اس نے متعلقہ ملازم کوبھاری رشوت دے کرغیر قانونی طور پر رہائی حاصل کرلی تھی‘۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ سرمایہ کار ایک اور کیس میں ملوث ہوا تھا تو اس نے عدالت کے ایک اہلکار کو رشوت دے کر سرکاری دستاویزات میں جعلسازی کروائی تھی۔‘
پبلک پراسیکیوٹر نے اپنے دعوے میں کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ سرمایہ کار رشوت اور جعلسازی کا عادی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے سخت ترین سزا دی جانی چاہیے‘۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: