Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی ولی عہد کی تصاویربنانے کی خواہش‘

احمد الحموان کو یقین ہے کہ ایک دن ولی عہد کی تصویر بنائیں گے (فوٹو: اے ایف پی)
اپنے کیریئر کو آگے لے جانے کے لیے سعودی عرب کے ایک فوٹوگرافر کورونا وائرس کی وجہ سے چھائی ہوئی مایوسی میں امید پیدا کرنے میں مصروف ہیں کہ ان کی امید افزا تصاویر ان کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔
احمد الحموان نے اپنے موبائل سے فوٹوگرافی آغاز کیا تھا اور تب سے ان کی یہ خواہش ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر بنائیں۔
احمد الحموان کو یقین ہے کہ ایک دن ان کا خواب سچ ثابت ہوگا۔ 
جوف میونسپیلٹی سے تعلق رکھنے والے احمد الحموان کی سرگرمیاں کورونا وائرس کی وجہ سے محدود ہیں لیکن وہ اپنے کیمرہ لینز کے ذریعے مستقبل کی امید دیکھتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق چھ برس پروفیشنل کیمرہ مین کے طور پر کام کرنے کے بعد الحموان اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے والد کی تصویر بنائی۔
خوبصورت نظاروں کی تصاویر لینے سے پہلے احمد الحموان موبائل کیمرہ کے ذریعے اپنے دوستوں کی تصاویر لیتے تھے اور ان کو محفوظ رکھتے تھے۔
موبائل کیمرے کے بعد الحموان نے کینن سیون ڈی کیمرہ استعمال کیا اور اس کے بعد اس نے ہزاروں ریال کیمرہ کے آلات خریدنے پر استعمال کیے۔
فوٹوگرافی کے متعدد مقابلوں میں احمد الحموان کا کام پیش ہوا جس کو تسلیم بھی کیا گیا۔
عز الخیل مقابلے میں الحموان نے سینکڑوں فوٹوگرافر کی موجودگی میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

احمد الحموان کی فوٹوگرافی کو مقابلوں میں پذیرائی مل رہی ہے (فوٹو: عرب نیوز)

گزشتہ برس پرکشش سیاحتی مقامات کے مقابلوں میں ان کی دوسری پوزیشن آئی۔
احمد الحموان نے نئے فوٹوگرافرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فوٹوگرافی کی تکنیک سیکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر موجود پروفیشنل فوٹوگرافروں کے کام کو فالو کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ فلٹرنگ ایپس کے استعمال سے تصویروں کو اچھا کیا جا سکتا ہے لیکن کیمرہ جتنا بھی تکنیکی طور پر جدید ہو جائے یہ کبھی بھی انسانی آنکھ کا متبادل نہیں ہو سکتا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایڈوب فوٹو شاپ اور ایڈوب لائٹ روم فوٹو ایڈینٹنگ ایپس تصاویر کو خوبصورت دکھنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
الحموان کہتے ہیں کہ وہ دن کے وقت فوٹوگرافی کرنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ دن کی روشنی میں اس کو تصویروں کے لیے مطلوبہ ایفیکٹس مل جاتے ہیں۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: