Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جادوئی لمحات پیدا کرنا مشکل ہے‘

رواں سال اکتوبر میں ٹی 20 ورلڈکپ کا آسٹریلیا میں انعقاد بھی مشکل نظر آتا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ اگر کھیل کا انعقاد خالی سٹیڈیمز میں کرایا گیا تو کرکٹ اپنے ’جادوئی لمحات‘ کھو دے گی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وراٹ کوہلی نے سٹار سپورٹس ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’ایسا ہونا ممکن ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ باقی لوگ اس کو کس طرح دیکھتے ہیں کیونکہ ہمیں بڑے اور جذباتی کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کی عادت ہے۔‘
انہوں نے تماشائیوں کے بغیر کھیلنے کے بارے میں کہا کہ ’کھیل تو پوری توجہ اور جوش سے کھیلا جائے گا مگر وہ احساسات جو کراؤڈ کو کھلاڑیوں کے ساتھ جوڑتے ہیں اور ہر کوئی سٹیڈیم میں موجود ٹینشن کو محسوس کرتا ہے، ان جذبات کو تماشائیوں کے بغیر پیدا کرنا مشکل ہوگا۔‘

 

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں تمام کھیلوں کے میدان خالی پڑے ہیں اور کھیلوں کے تمام بڑے اور اہم ایونٹس معطل ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق انڈیا میں کھیلی جانے والے بڑی رقم کی سپر لیگ (آئی پی ایل) بھی منعقد نہیں ہو سکی اور اب اپنے آخری سٹیج پر ہے کہ رواں سال اس کا انعقاد ممکن ہو سکے گا نہیں۔
وراٹ کوہلی نے کہا کہ ’ہم کھیل کو اسی طرح کھیلیں گے جیسے کھیلتے ہیں مگر وہ جادوئی لمحات لانا مشکل ہوگا۔

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

اے ایف پی کے مطابق بعض یورپین فٹبال لیگز پہلے ہی تماشائیوں کے بغیر سٹیڈیم میں میچز منعقد کرنے کے منصوبے بنا رہی ہیں تاہم انڈین پریمیئر لیگ کے منتظیمن کی جانب سے ایسے کوئی اشارے نہیں ملے کہ وہ بھی خالی سٹیڈیم میں کرکٹ میچز کرا سکتے ہیں جبکہ رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کے انعقاد پر بھی شکوک کے بادل چھائے ہیں کہ کیا یہ ایونٹ ہو سکے گا یا نہیں۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے تمام آپشن پر غور کر رہی ہیں۔

شیئر: