Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستانیوں کی واپسی

دو ہزار سے زائد پاکستانی خصوصی فلائٹس کے ذریعے واپس لائے جا رہے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں وفاقی حکومت نے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دو ہزار سے زائد محنت کشوں کو فوری طور پر وطن واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
فیصلے کے تحت ائیر عریبیہ کی خصوصی پرواز پاکستانی محنت کشوں کو لے کر آج منگل کے روز کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچے گی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز  زلفی بخاری نے وزارت خارجہ اور سفارتخانے کے عملے کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے زلفی بخاری سے بلوچستان کے بیرون ملک پھنسے ہوئے مزدوروں کی جلد واپسی کی درخواست کی تھی جس کے بعد زلفی بخاری نے ذاتی کوششوں سے بروقت اقدامات مکمل کیے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری ے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کو جوابی خط میں لکھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی محفوظ واپسی وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے لکھا کہ آپ کی خصوصی درخواست پر بلوچستان کے 2000 پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ خصوصی چارٹرڈ پرواز آج دبئی سے پاکستان پہنچ رہی ہے۔
زلمی بخاری نے وزیراعلی کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی محنت کشوں کی واپسی کو ذاتی طور پر مانیٹر کر رہا ہوں۔ آخری پاکستانی کی واپسی تک بلا تعطل آپریشن جاری رکھا جائے گا۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: