Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکیورٹی فورسز پر حملہ، تین ہلاک

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں دہشت گردوں نے معمول کی گشت پر موجود سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حملہ کاہان میں گچک کے علاقے میں کیا گیا۔
آئی آیس پی آر کے بیان کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک اور آٹھ زحمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت نازک ہے۔

 

زخمی فوجیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا-
دریں اثنا وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان نے  وادی گچک کے قریب سیکیورٹی فورس کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورس کے جوانوں نے ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
’شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کے لیۓ باعث فخر ہیں۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ 
وزیراعلیٰ نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

شیئر: