Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ فیس ایک برس جبکہ تجدید 3 ماہ کی، کیا کریں؟

3 ماہ کی تجدید دی جانے والی خصوصی رعایت ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد حالات بتدریج معمول پر آ رہے ہیں تاہم بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے حوالے سے اب تک کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا۔ 
 ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی حکام کی جانب سے اس بارے میں احکامات جاری ہوں گے مطلع کر دیا جائے گا۔ 
قارئین نے اپنی مشکلا ت اور مسائل کے حوالے سے مزید سوالا ت بھیجے ہیں۔
اردونیو کے ایک قاری کی جانب سے موصول سوال میں دریافت کیا گیا ہے کہ میں نے اپنا اقامہ تجدید کرایا جس کے لیے فیملی فیس بھی ادا کی تھی۔ اقامہ ایک برس کےلیے تجدید کرایا تھا ۔ اقامہ کی تجدید کے وقت میسج موصول ہوا۔ اس میں ایک برس کی تجدید ظاہر ہورہی تھی بعد ازاں مجھے جوازات سے میسج آیا کہ اقامہ صرف 3 ماہ کے لیے تجدید ہوا ہے حالانکہ پہلے واضح طور پر ایک برس کی تاریخ ظاہر ہو رہی تھی۔
جوا:۔ آپ کے سوال کا جواب محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ سے حاصل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کیونکہ فیس ایک برس کی جمع کرائی گئی ہے جبکہ اقامہ کی تجدید ایک برس کےلیے ہی ہوتی ہے جہاں تک 3 ماہ کی تجدید ہے تو وہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی خصوصی رعایت تھی۔
جوازات کا کہنا ہے کہ آپ ابشر سسٹم کی سروس خدمات و طلبات کے آپشن میں جائیں وہاں مخصوص براوز میں اپنا اقامہ نمبر اور جو مشکل درپیش ہے اس کی وضاحت کر دیں۔ متعلقہ اہلکار معاملے کو دیکھ کر سسٹم میں آپ کے اقامے کی تاریخ درست کر  دیں گے۔

کفیل کو اختیار ہے کہ وہ خروج نہائی مقررہ مدت کے اندر کینسل کر دے(فوٹو: ایس پی اے)

عبدالاحد خان دریافت کرتے ہیں کہ میرے کفیل نے خروج نہائی لگایا تھا جسے لگے ہوئے ایک ماہ ہو گیا ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا خروج نہائی کینسل کرانےکے بعد خروج وعودہ پر جا سکتا ہوں؟
جواب: محکمہ پاسپورٹ کے قانون کے مطابق کفیل کو یہ اختیار ہے کہ وہ خروج نہائی کو مقررہ مدت یعنی 3 ماہ کے اندر کینسل کردے جس کےلیے لازمی ہے کہ آپ کا اقامہ کارآمد ہو جب خروج نہائی کینسل ہو جائے گا تو اس صورت میں آپ خروج وعودہ پر جاسکیں تاہم ابھی تک کیونکہ مملکت میں بین الاقوامی پروازیں مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی یعنی بیرون ملک سے لوگوں کی آمد شروع نہیں کی گئی اس لیے جب تک پروازیں بحال نہیں ہوتی آپ کو انتظار کرنا ہو گا۔
احمد علی دریافت کرتے ہیں میرا اقامہ محرم کی 4 تاریخ کو ختم ہو رہا ہے۔ مملکت میں مقیم ہوں کیا موجودہ 3 ماہ کی رعایت ملے گی؟
جواب: حکومت سعودی عرب کی جانب سے اقاموں اور ویزوں کی تجدید کے حوالے سے دوسری رعایت جو دی گئی ہے وہ صرف ان تارکین کے لیے جو مملکت سے باہر گئے۔اس دوران کورونا کی وجہ سےپروازوں پر عائد کی جانے والی پابندی کے سبب مملکت نہیں آسکے۔

جب تک پروازیں بحال نہیں ہوتی آپ کو انتظار کرنا ہو گا۔(فوٹوسوشل میڈیا)

ان کی سہولت کےلیے حکومت نے 3 ماہ کی خصوصی رعایت دی تھی جو مکمل ہو گئی۔ جوازات کے مطابق تمام افراد کے جو اس سہولت کے زمرے میں آتے تھے ان کے اقاموں کی تجدید کی جاچکی ہے۔
اس لیے آپ کو چاہئے کہ فوری طور پر اپنے اقامے کی تجدید کرلیں کیونکہ اگر وقت پر اقامہ تجدید نہیں کرایا جائے تو پہلی بار تاخیر ہونے کی صورت میں 500 ریال جبکہ دوسری بار تاخیر پر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کی جاتا ہے۔
عبداللہ خان دریافت کرتے ہیں کہ میرا اقامہ تجدید کرایا گیا ہے مگر کفیل کہہ رہا تھا کہ ایک ہزار ریال جرمانہ لگا ہے کیا یہ درست ہےجبکہ ہماری کمپنی میں دوسرے کسی کارکن کے اقامہ پر جرمانہ نہیں لگا۔ کفیل کا کہنا ہے کہ میرے اقامے کی تجدید 1650 ریال کی ہوئی ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی تجدید کی فیس 650 ریال جمع ہوئی؟
جواب:۔ اگر آپ کے کفیل یہ کہنا ہے تو بات درست ہو سکتی ہے کیونکہ اقامے کی تجدید میں پہلی تاخیر پر 500 اوردوسری تاخیر پر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجاتا ہے ۔
جیسا کہ آپ کا کہنا ہے کہ 1650 ریال فیس لگی ہے۔ اس سے واضح ہے کہ آپ کا اقامہ دوسری بار تاخیر سے تجدید ہوا ہے۔ اس لیے ایک ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا پڑا جبکہ دیگر کارکنوں کی فیس 650 ریال ہی ہے۔
واضح رہے تیسری بار تاخیر کی صورت میں مملکت سے بے دخلی کے احکامات ہوتے ہیں۔ اس لیے کفیل کو کہیں کہ تاخیر ان کی جانب سے ہوئی ہے اس میں آپ کا کیا قصور۔    

شیئر: