Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا میں کورونا کے 2 کروڑ 38 لاکھ مریض

دنیا بھر میں کورونا سے 8 لاکھ 18 ہزار 157 افراد ہلاک ہو چکے ہیں (فوٹو: اے ایف پی) 
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 2 کروڑ 38 لاکھ 20 ہزار 104 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 8 لاکھ 18 ہزار 157 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔  
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 57 لاکھ 77 ہزار 684 ہو چکی ہے جبکہ ایک لاکھ 78 ہزار 477 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
دنیا کے کئی ممالک میں اب بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں بدھ کا دن وبا کے حوالے سے دوسرا بدترین دن تھا۔ بدھ کے روز وکٹوریا میں 24 افراد ہلاک ہوئے تاہم 6 ہفتے کے لیے جاری سخت لاک ڈاؤن میں نئے کیسز کم سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا کی جنوب مغربی ریاست میں 149 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ منگل کے روز 148 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ کورونا وائرس جب انتہا پر تھا اس وقت روزانہ 700 نئے کیسز سامنے آرہے تھے۔
گذشتہ ہفتے روزانہ ہلاکتوں کی تعداد 25 رپورٹ ہو رہی تھی۔
وکٹوریا کی حکومت کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے مزید ایک سال کے لیے ہنگامی حالت کا نفاذ چاہتی ہے تاکہ لاک ڈاؤن کو دوبارہ لگایا اور اسے بڑھایا جاسکے۔
اس اقدام نے ریاستی حکومتی کے ناقدین اور کابینہ کے ارکان کو خوف زدہ کر دیا ہے جو یہ کہتے ہیں کہ ہنگامی حالت کا نفاذ غیر جہوری ہے۔
آسٹریلیا کے وفاقی وزیر تعلیم ڈین ٹیہن نے آسٹریلوی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو بتایا کہ 'وہ آزادیاں چھین لیتے ہیں، وہ جہوریت کو کام کرنے سے روک دیتے ہیں۔'
آسٹریلیا میں ہونے والی 549 اموات میں سے 64 فیصد کیئر ہومز میں ہوئی ہیں جن کی نگرانی حکومت کرتی ہے۔  

آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے اب تک 549 ہلاکتیں ہوئی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

حکومت کی جانب سے بڑی عمر کے افراد کی دیکھ بھال کے بحران کے معاملے پر وزیراعظم سکاٹ موریسن کو اپوزیشن کی سخت تنقید کا سامنا ہے۔
جب رپورٹرز نے ان سے بڑی عمر کے افراد میں اموات ک شرح میں اضافے سے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے آسٹریلیا کا موازنہ برطانیہ سے کیا۔
انہوں ںے کہا کہ 'ملک میں بڑی عمر کے افراد کے لیے 2700 مراکز موجود ہیں جن میں سے 97 فیصد میں کورونا وائرس کی علامات نہیں ہیں۔'
'کیا برطانیہ کے نتائج کا یہاں آسٹریلیا میں احساس پایا جاتا ہے جہاں ایسے 1000 مراکز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔'  
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق آسٹریلیا میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 25 ہزار 204 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

جنوبی کوریا میں حکومت نے ڈاکٹرز کو ہڑتال ختم کرنے کا حکم دیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

ادھر جنوبی کوریا میں بدھ کو حکومت نے تین روزہ ہڑتال پر گئے ہوئے ڈاکٹرز کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے کام پر واپس آجائیں۔ جنوبی کوریا میں ڈاکٹرز نے بعض حکومتی تجاویز کے خلاف ہڑتال کر رکھی ہے۔ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ کورونا وائرس جیسے صحت کے بحران سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔   

شیئر: