Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

30 منٹ میں وزن کم کرنے کے لیے کیا کیا جائے؟

30 منٹ تک تیرنے سے 250 کیلوریز ختم ہو سکتی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
کووڈ 19 کی وبا کے دوران مہینوں گھر میں رہنے کے بعد آپ کو محسوس ہو رہا ہوگا کہ آپ کا ایک صحت مند طرز زندگی پٹڑی سے اتر گیا ہے۔
تاہم دبئی سے دیوندر بیئنز 30 منٹ کی کچھ ایسی ورزش بتا رہے ہیں جو کہ آپ اکیلے یا گھر کے کسی افراد کے ساتھ مل کر کیلوریز ختم کرنے کے لیے کر سکتے ہیں۔
تاہم انہیں شروع کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور رجوع کر لیں، کیونکہ پر شخص کے لیے کیلوریز جلانے کی مقدار مختلف ہوتی ہے۔

دوڑ لگانا

یہ کیلوریز ختم کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔ 30 منٹ تک کے لیے 10 منٹ فی میل کی رفتار سے دوڑنے سے کم از کم 350 کیلوریز ختم ہو سکتی ہیں۔

چہل قدمی یا باغبانی

اگر آپ کوئی ہلکی ورزش کرنا چاہتے ہیں تو چہل قدمی کرلیں جس سے آدھے گھنٹے میں 170 کیلوریز جل سکتی ہیں۔ پابندی کی چہل قدمی کرنے سے دل کی بیماریوں اور سٹروک کے خطرات سے بھی بچا جاسکتا ہے اور اگر باہر تازہ ہوا میں کی جائے تو اس سے جسم کو وٹامن ڈی بھی مل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ 30 منٹ تک باغبانی کرنے سے بھی 150 کیلوریز تک ختم ہوسکتی ہیں۔

30 منٹ تک سائیکل چلانے سے 400 کیلوریز ختم ہو سکتی ہیں (فوٹو: ان سپلیش)

ٹینس

آگر آپ زیادہ کیلوریز ختم کرنا چاہتے ہیں تو 30 منٹ تک ٹینس کھیلنے سے ایسا کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔ ٹینس کے ایک میچ سے 300 تک کیلوریز ختم ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹینس سے جسم میں طاقت اور لچک بھی پیدا ہوتی ہے۔

سائیکل چلانا

30 منٹ تک سائیکل چلانے سے 400 کیلوریز ختم ہو سکتی ہیں اور اگر کم رفتار سے چلائیں تو 220 کیلوریز جل سکتی ہیں۔

تیراکی

پورے جسم کی ورزش کے لیے تیراکی سب سے بہتر ہے۔ 30 منٹ تک تیرنے سے 250 کیلوریز ختم ہو سکتی ہیں۔

 

باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: