Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سندھ پولیس کا مورال گرنے نہیں دیں گے‘

ملاقات میں آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی  جیز اور ڈی آئی جی جیز موجود تھے (فوٹو: سی ایم ہاؤس)
وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہر مشکل گھڑی میں اپنی پولیس ساتھ ہے۔ ’سندھ پولیس آزادانہ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے اپنا کام جاری رکھے۔
حکومت سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پولیس کے سینیئر افسران کے ساتھ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس کو کسی صورت ڈی مورلائیز نہیں ہونے دیں گے۔
ملاقات میں آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی  جیز اور ڈی آئی جی جیز موجود تھے۔
وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کی صوبے میں امن امان کی بحالی کے لیے بڑی قربانیاں ہیں۔ ’پولیس نے صوبے خاص طور  پر کراچی میں امن بحال کیا۔‘
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس نے بڑے بڑے دہشت گردی کے واقعات میں اہم گرفتاریاں کیں۔
میں پولیس کی خدمات، قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا متعرف ہوں،  پولیس اپنے بھرپور جذبہ کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ خدمات جاری رکھے۔‘
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پولیس کے باقی معاملات کو خود دیکھے گی۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نے پولیس کو ہمیشہ آزادانہ کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

شیئر: