Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنخواہ میں کمی کے صحت پر منفی اثرات

تنخواہ کم ہونے کے بعد انسان کئی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ فوٹو انسپلیش
ایک تازہ تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ مالی وسائل کی کمی اور خاص طور پر تنخواہ میں کمی کے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ 
کورونا وائرس کے بحران کے بعد دنیا کی بہت سی کمپنیوں نے اپنے ملازمین کی تنخواہیں کم کردی ہیں جس کے باعث معاشرے میں ڈپریشن کا خدشہ زیادہ ہو گیا تھا۔

انسان ٹینشن کا شکار ہو کر سگریٹ پینے لگتا ہے جس سے اسے بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ فوٹو انسپلیش

تحقیق کے مطابق تنخواہ کم ہونے سے انسان ذہنی مسائل کا شکار ہونے کے باعث دل کے مختلف امراض میں مبتلا ہوسکتا ہے۔
دوسرے لوگوں کی نسبت ایسے شخص کا مختلف قسم کی بیماریوں کے لاحق ہونے کا خطرہ 20 فیصد زیادہ ہو جاتا ہے۔
اس کے برعکس تنخواہ میں اضافے سے آدمی دل کے مختلف امراض سے بچ سکتا ہے۔ دوسرے لوگوں کی نسبت وہ دماغی حملوں سے 14 فیصد زیادہ محفوظ رہتا ہے۔ 

آمدن کم ہونے سے مختلف قسم کی بیماریوں کے لاحق ہونے کا خطرہ 20 فیصد زیادہ ہو جاتا ہے۔ فوٹو انسپلیش

تنخواہ کی کمی اور دل کے امراض کے لاحق ہونے کے اسباب کا جائزہ لیا گیا تومعلوم ہوا کہ تنخواہ کم ہونے پر آدمی غیر صحت بخش غذا استعمال کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔ 
تنخواہ میں کمی کے باعث انسان ٹینشن کا شکار ہوتا ہے، سگریٹ زیادہ پینے لگتا ہے جبکہ افسردگی طاری رہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ دل کے امراض کا شکار ہوجاتا ہے۔

شیئر: