Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر نارکوٹس کنٹرول بیورو کا چھاپہ

2017 میں بھارتی سنگھ کی شادی ہارش لمباچیا سے ہوئی تھی (فوٹو: فیس بک)
انڈیا کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔
بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر پر منشیات رکھنے کا الزام ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی سنگھ کے گھر سے تھوڑی مقدار میں منشیات ملی ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ منشیات ہے یا تجویز کردہ دوا۔
یہ چھاپہ اس تفتیش کا حصہ ہے جس کا آغاز اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد بالی وڈ میں مبینہ منشیات کے استعمال پر شروع ہوا۔
رواں مہینے اداکار ارجن رام پال کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی۔ ارجن رام پال اور ان کی گرل فرینڈ گیبرئیلا کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔
گیبرئیلا سے تقریباً 12 گھنٹوں تک جبکہ ارجن رام پال سے چھ گھنٹوں کی تفتیش ہوئی۔
ارجن رام پال نے کہا تھا کہ ان کے گھر سے جو دوا ملی تھی وہ ان کو تجویز کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں۔

بھارتی سنگھ انڈیا کے مختلف کامیڈی شوز میں حصہ لیتی ہیں (فوٹو: فیس بک)

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ایک آسٹریلوی آرکیٹیکٹ پال بارٹر کو منشیات فراہمی کے سلسلے میں حراست میں لیا تھا۔
جنوبی افریقہ کے ایک شہری کو گرفتار کیے جانے کے بعد اس آسٹریلوی شہری کا نام مبینہ منشیات سپلائر کے طور پر سامنے آیا تھا۔
واضح رہے کہ منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے معروف اداکاروں کو بھی طلب کیا تھا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں