Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چہرے کو تروتازہ رکھنے کے لیے لیموں کتنا موثر؟

لیوں چہرے کی جلد نکھارتا اور مختلف نشانات ختم کرتا ہے۔(تصویر : پکسا بے)
لیموں بہترین قدرتی اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے، اس میں کئی وٹامنز ہوتے ہیں جو چہرے کی جلد کے لیے  بے حد مفید ہوتے ہیں۔ 
یہ چہرے کی جلد نکھارتا اور مختلف نشانات ختم کرتا ہے۔ اس کےا ستعمال سے چہرے کے کیل مہاسوں اور دانوں سے بھی نجات ملتی ہے۔
لیموں استعمال کرنے سے چہرے کی جلد چمکدار اور تروتازہ رہتی ہے۔
ہم ذیل میں آپ کو لیموں استعمال کرنے کی کچھ ایسی ترکیبیں بتاتے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنی جلد کو تروتازہ رکھنے کے ساتھ اس کا نکھار بھی برقرار رکھ سکتے ہیں۔
کالے دھبوں کے خاتمے کے لیے لیموں کا نسخہ:
بہت سی خواتین چہرے پر کالے دھبوں یا گہرے رنگ کے دھبوں کی وجہ سے  اکثر پریشان رہتی ہیں۔ ایسی خواتین کو لیموں کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ لیموں کے اندر ایسے قدرتی اجزاء موجود ہوتے ہیں جس کے ذریعے چہرےکے مختلف حصوں سے داغ دھبے ختم  کیے جاسکتے ہیں۔
 آنکھوں کے گرد حلقے بھی لیموں کے استعمال سے ختم ہوتے ہیں۔ لیموں کے اندر بلیچ جیسے اجزاء ہوتے ہیں جو جلد کو نکھارنے اور صاف کرنےکا کام کرتے ہیں۔
اجزاء اورماسک تیار کرنے کا طریقہ
-لیموں کا چھلکا  اتار کر اسے نچوڑ لیں اورایک چمچ جوس تیار کرلیں
-لیموں کے جوس کے چار قطرے پانی میں شامل کریں
-اس میں دوچمچ دہی ملا دیں۔
اب ان تمام اجزاء کو ایک پیالے میں مکس کریں اور صاف چہرے پر لگائیں۔ ماسک کو 25 منٹ سے آدھے گھنٹے تک لگائے رکھیں جس کے بعد اسے روئی کے ٹکڑے  سے صاف کردیں۔؎
بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے اس ماسک کو استعمال سے قبل آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ ہفتے میں تین بار چہرے پر لگائیں۔
جلد کو سفید کرنے کے لیے قدرتی سیروم تیار کرنے کا  نسخہ
چونکہ  جلد کو سفید کرنے میں لیموں خاص خصوصیات کا حامل ہوتا ہے،اس لیے لیموں سے  جلد کی رنگت سفید بنانے اور نکھارنے کے لیے گھریلو نسخہ تیار جاسکتا ہے۔
اجزاء اور تیاری کا طریقہ:
- تل کا تیل 30 ملی لٹر۔
- لیموں کے عرق کے 20 قطرے۔
اس مرکب کو مکس کرکے کسی گہرے رنگ کی بوتل  میں رکھیں تاکہ روشنی اس تک نہ پہنچے۔  اسے ہر روز صاف جلد پر لگائیں۔
چہرے کی جلد کی بہتر نگہداشت کے لیے ماہرین کی جانب سے مشورہ  دیا جاتا ہے کہ روزانہ سن سکرین کا استعمال کریں۔
چہرے کے پمپل اور داغ دھبوں کے لیے لیموں کا نسخہ
نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اکثر چہرے کے پمپلز اور کیل مہاسوں کی وجہ سے پریشان نظر آتے ہیں۔ اس کی وجہ سے چہرے پر گہرے نشانات پڑجاتے ہیں جو بدنما لگتے ہیں۔
لیموں کا عرق اس حصے مسئلے کو حل کرنے میں مدد دیتا ہے کیونکہ اس میں اینٹی سیپٹیک اور اینٹی بیکٹیریل اجزاء ہوتے ہیں۔
چہرے کے خاص حصوں جیسے ناک کے گرد، پیشانی  اور رخسار وں پر چکنائی ہوتی ہے ان حصوں پر لیموں کا عرق لگانا چاہیے۔

شیئر: