Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرسوں کا تیل غذا تو ہے خوبصورتی کا ذریعہ کیسے؟

سرسوں کا تیل ہاتھوں میں دراڑیں کم کرتا ہے۔ (فوٹو: انسپلیش)
سرسوں کے بیج سے حاصل کیا جانے والا سرسوں کا تیل  جسم کے لیے انتہائی مفید سمجھاجاتا ہے۔ سرسوں کے تیل کی ابتدا  انڈیا سے ہوئی۔
سرسوں کے تیل کی خوشبو اورذائقہ نہایت فرحت بخش ہوتا ہے، اس میں متعدد وٹامنز اور غذائی عناصر موجود ہوتے ہیں جس میں وٹامن ایچ ، وٹامن اے ، کیلشیم ، پروٹین، اور اومیگا 3 شامل ہوتے ہیں۔
کھانے اور بالوں وجسم پر لگانے کے ساتھ ساتھ سرسوں کا تیل بہت سے کاسمیٹکس کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔

 

سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ماہر غذا ڈاکٹر سنتھیا الہاج سرسوں کے تیل  کے فوائد کے بارے میں بتاتی ہیں:

دل کی بیماریوں سے حفاظت

ڈاکٹر سنتھیا الہاج کا کہنا ہے کہ ’سرسوں کے تیل کا شمار ان تیلوں میں ہوتا ہے جس میں مونوسوٹریٹڈ چربی ہوتی ہے، جو کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے، یوں انسان قلبی امراض سے محفوظ رہتا ہے۔
سرسوں کا تیل اعصاب، ہڈی اور جوڑوں کے درد کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
سرسوں کا تیل وزن کم کرنے میں معاون ہوتا ہے، کیوں کہ اس میں کئی وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو جسم کی چربی کو پگھلانے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ دمہ اور ہڈیوں کے انفیکشن کے علاج میں بھی مدد کرتا ہے، سینے پر سرسوں کے تیل کی مالش کرنی چاہیے اس سے پھیپھڑوں میں آکسیجن کے بہاؤ میں آسانی رہتی ہے۔
شہد کے ساتھ ایک چائے کا چمچ سرسوں کا تیل لیا جائے تودمہ کی بیماری سے نجات ملتی ہے۔ بہتر ہے کہ اس معاملے میں اپنے معالج سے مشورہ بھی کر لیا جائے۔
سرسوں کا تیل کینسر کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔  اس میں اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں، گلوکوزینولائٹس کے علاوہ  یہ کینسر کے ٹیومر کی تشکیل کو کم کرتا ہے جو نظام انہضام اور بڑی آنت کو متاثر کرتا ہے۔
کچھ طبی مطالعات میں بڑی آنت ، اور مثانے میں کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو کم کرنے اور انھیں پھیلنے سے روکنے میں سرسوں کے تیل کی تاثیر کو 35 فیصد تک ثابت کیا گیا ہے۔ اس کےاندر اینٹی آکسیڈینٹ اور گلوکوسینولائٹس کی موجودگی ضرور ہے، لیکن آپ کو اس کے استعمال سے قبل کسی ماہر سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ روزانہ اس کی مقدار کے استعمال کے بارے میں درست معلومات حاصل کرسکیں۔

سرسوں کا تیل نزلہ اور انفلوئنزا کے علاج کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے (فوٹو: پکسابے)

سرسوں کا تیل نزلہ اور انفلوئنزا کے علاج کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے، سرسوں کے تیل اور کافورکے تیل  کو ابالتے ہوئے بخارات سے بھاپ لی جائے تو سانس کی بیماری بہتر ہوتی ہےاور سینے میں بلغم کے جمع  ہونے کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔

جسم کو نرم کرنے میں سرسوں کے تیل کے فوائد

ڈاکٹر سنتھیا الہج نے مزید کہا ہے کہ ’سرسوں کا تیل مزاج  کو بہتر کرنےاور آرام کے احساس کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے، لوگوں کےتناؤ اور اضطراب کو کم کرتا ہے۔ یہ ایک ایسا تیل ہےجو شدید بے خوابی سے چھٹکارا پانے میں مدد کرتا ہے، جس سے آپ رات کو گہری نیند سوتے ہیں۔‘
ان کے مطابق سرسوں کے تیل میں فاسفورس ہوتا ہے، جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور تعمیر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ، جبکہ سرسوں کا تیل گٹھیا کے علاج میں بھی استعمال ہوتا ہے، یہ درد سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اگر جوڑوں میں موچ آجائے تو  درد کی شدت کو کم کرنے کے لئے سرسوں کا تیل استعمال کیا جاتا ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ سرسوں کا تیل جگر کو صحت مند رکھتا ہے۔ یہ نظام انہضام کے امراض کا علاج کرتا ہے ، اور مختلف وائرسوں اور جراثیم سے آنتوں میں انفیکشن کے امکان کو بھی کم کرتا ہے ، اس کے علاوہ یہ جلد کے مختلف انفیکشنز جیسے ایکزیما، چنبل کے علاج میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
سرسوں کا تیل جسم میں خون کی گردش کو تیز کرتا ہے، اور بھوک زیادہ محسوس ہونےمیں مدد کرتا ہے، اسی وجہ سے یہ ان لوگوں کے لیے تجویز کیا جاتا ہے جو  کمزوری کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے، جسم سے زہریلے مادےنکالنے میں معاون ہوتا ہے اور اسی طرح  جسمانی درجہ حرارت کو کنٹرول رکھتا ہے۔

بالوں اور جلد کے لیے سرسوں کے تیل کے فوائد

ڈاکٹر سنتھیا الہج نے تصدیق کی ہے کہ سرسوں کا تیل خشک اور خراب بالوں کی نمی میں اضافہ کرتا ہے، سر کی جلد کی انفیکشن کا علاج کرتا ہے اور اس میں فنگس کو کم کرتا ہے اور بالوں کی افزائش میں اضافہ کرتا ہے۔ سرسوں کا تیل سر میں خون کی گردش کو تیز کرتا ہے اور بڑھاپے کی علامات کو روکتا ہے۔ اس میں بہت سے تیزاب ہوتے ہیں جو بالوں کے قدرتی رنگ کو برقرار رکھتے ہیں۔

سرسوں کا تیل جلد کی تازگی کو بڑھا دیتا ہے۔ (فوٹو: پکسابے)

سر پر تیل لگائیں اور20 منٹ تک اس کی مالش کریں۔ بالوں کے جھڑنے کو کم کرنے کے لیے ایک چوتھائی کپ  ناریل کا تیل، سرسوں کا تیل ، زیتون کا تیل اور بادام کا تیل  آپس میں مکس کرلیں پھر اسے سرپر لگائیں، بالوں کو پلاسٹک کے تھیلے سے ڈھانپ لیں اور کم از کم 4 گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد بالوں کو اچھی طرح سے پانی سے دھولیں۔
جلد کی صحت  کے فوائد کے حوالے سے بات کی جائے تو  یہ سیاہ دھبوں سے نجات دلانے میں مدد کرتا ہے، کیونکہ یہ خون کی گردش کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے، اور سورج کی روشنی سے بچاتا ہے۔ چونکہ اس میں وٹامن ای بڑی مقدار موجود ہوتا ہے ، جو جلد کے کینسر سے بچاتا ہے ، جلد میں زہریلے مواد کے خاتمے میں معاون ہوتا ہے۔ اس میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں جن کی وجہ سے جلدہر طرح کے انفکشن  سے محفوظ رہتی ہے۔
سرسوں کا تیل ہاتھوں میں دراڑیں کم کرتا ہے اور اسے ہاتھوں پر لگا کر اچھی طرح رگڑنے سے فائدہ ہوتا ہے۔
جلد کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ایک پیالے میں ایک چوتھائی کپ سرسوں کا تیل اور ایک چوتھائی کپ ناریل کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں پھر اس مرکب کو جلد پر لگائیں اور 5 منٹ تک مالش کریں۔

سرسوں کا تیل نزلہ اور انفلوئنزا کے علاج کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ (فوٹو: انسپلیش)

سرسوں کا تیل جلد کی تازگی کو بڑھا دیتا ہے۔ ایک چوتھائی کپ سرسوں کے تیل میں 3 چمچ  آٹا ملالیں، پھر اس مرکب کو جلد پر لگائیں اور اسے 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس سے پہلے چہرے کو اچھی طرح دھولیں۔ پھٹے ہوئے ہونٹوں پر لگایا جائے تو انہیں بہترکرتا ہے۔

جلد کے لیے سرسوں کے تیل کے فوائد

ڈاکٹر سنتھیا ایلہج  کہتی ہیں کہ سرسوں کا استعمال جلد کی مالش کرنے کے لیے ہوتا ہے ، یہ جلد کے خلیوں کو کھولنے میں مدد کرتا ہے، پسینے کے ذریعے جسم میں  جمع ہونے والے زہریلے مواد کو ختم کرتا ہے۔ اس میں وٹامن ای کی کافی مقدارہوتی ہے جو جلد کی صحت کو برقرار رکھتی ہے۔ جلد کو مضر کرنوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ یہ مؤثر طریقے سے داغ ، جھریاں اور باریک لائنوں کا علاج کرتا ہے۔
اومیگا 3 فیٹی ایسڈ مواد کی بدولت سرسوں کا تیل جوڑوں کے درد اور سوزش کے علاج میں اور گٹھیا کی وجہ سے ہونے والی سختی اور درد کو دور کرنے میں معاون ہے۔ اس کا استعمال جلد میں خون کی گردش کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے، کیونکہ یہ جلد کو گرم کرتا ہے اور اس سے خون کے بہاؤ میں اضافہ  ہوتا ہے۔

شیئر: