Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل میچز، 20 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

ایونٹ 20 فروری سے 22 مارچ تک کراچی اور لاہور میں جاری رہے گا (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کے دوران تماشائیوں کو سٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔
جمعرات کو نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں پی سی بی حکام نے شرکت کی، صحت کے حکام کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے سے جاری کردہ گائیڈلائن کے ساتھ 20 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم جانے کی اجازت ہوگی۔
ایونٹ 20 فروری سے 22 مارچ تک کراچی اور لاہور میں جاری رہے گا۔
فیصلے کے مطابق ’اب نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کُل 7500 جبکہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں 5500 تماشائی ٹکٹیں حاصل کرکے سٹیڈیم میں بیٹھ کر لائیو ایکشن سے محظوظ ہو سکیں گے۔‘
اس دوران دونوں ادارے، این سی او سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ، مشترکہ طور پرصورتحال کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں گے جس کے بعد غور کیا جائے گا کہ آیا تین پلے آف میچز اور فائنل کے لیے تماشائیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے یا نہیں۔
این سی او سی کے مطابق پلے آف میچز کے لیے مارچ میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

شیئر: