Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’70 کروڑ روپے میں سینیٹ کی ایک سیٹ کا سودا کیا جا رہا ہے‘

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ’اگر مسلم لیگ ن کو سینیٹ کے انتخابات میں ایک بھی سیٹ نہیں ملتی تو نہ ملے، ان کی پارٹی اور نواز شریف عمران خان سے کوئی بات نہیں کریں گے۔‘
سنیچر کو سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’اب نواز شریف حکومت کو این آر او نہیں دیں گے۔‘

 

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ ’اب سیٹوں اور قانون سازی پر بات نہیں ہوگی، اب لانگ مارچ میں فیض آباد میں بات ہوگی۔‘
انہوں نے کاہ کہ ’70 کروڑ روپے میں سینیٹ کی ایک سیٹ کا سودا کیا جا رہا ہے۔ آج آپ کے ارکان کھسک رہے ہیں تو آپ کو اوپن بیلٹنگ یاد آگئی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ بڑی چالاکی سے ویڈیو ریلیز کی گئی ہے جس میں تحریک انصاف کے لوگ تحریک انصاف کو ہی رشوت دے رہے ہیں۔‘
’ویڈیو ریلیز کرنے اور بنانے والے بھی خود پیسے لینے والے بھی خود، پیسے دینے والے بھی خود۔‘
مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آج بڑے معصوم بنتے ہو، کہتے ہو کہ اپوزیشن شو آف ہینڈ میں ساتھ نہیں دی رہی۔‘
’اپوزیشن تمہارا ساتھ اس لیے نہیں دے رہی کہ وہ جانتی ہے کہ ابھی دو سال پہلے چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ووٹ کس نے چوری کیے تھے۔‘
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’ووٹ کو عزت ضرور ملے گی جب 19 فروری کو شیر جیتے گا۔‘
’اپنے ووٹ کو چوری نہیں ہونے دینا، شیر پر ٹھپہ لگانا ہے اور اس کی حفاظت بھی کرنی ہے۔‘

شیئر: