Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بین الاقوامی پروازیں، پٹرول کے نرخ اور ملازمت کا نیا معاہدہ، گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں کیا ہوا؟

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے سعودی عرب سے  بین الاقوامی پروازیں 17 مئی سے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کئی اہم واقعات رونما ہوئے اور کئی اہم خبریں قارئین کی دلچسپی کا مرکز بنی۔ سعودی عرب کی جانب سے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ کھولنے کا اعلان، پٹرول اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے تیل تنصیبات پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کے علاوہ کون سی خبریں توجہ کا مرکز رہیں؟ گذشتہ ہفتے کی چند اہم خبروں پر پر ایک ںظر: 
ریستورانوں میں ٹیبل سروس بحال، ایس او پیز کی پابندی
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے گزشتہ ماہ ہوٹلوں میں بیٹھ کر کھانے اور سینما پر عائد کی جانے والی پابندی اتوار سات مارچ سے ہٹا دی گئی۔ سعودی وزیر بلدیاتی امور ماجد الحقیل نے کہا ہے کہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ اس حوالے سے کوئی امتیاز نہیں ہے۔ 
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شاہی فرامین جاری، نئے عہدیداروں کا تقرر، وزیرحج سبکدوش
 خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعے کو کئی شاہی فرامین جاری کیے۔ وزیر حج و عمرہ،  محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ اور محکمہ جاتی سپریم کورٹ کے سربراہ کو سبکدوش اور نئے عہدیداروں کا تقرر کیا گیا۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 

سعودی عرب کا 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں کھولنے کا اعلان
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن (گاکا) نے سعودی عرب سے  بین الاقوامی پروازیں 17 مئی سے کھولنے کا اعلان کر دیا۔  
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
مارچ کے لیے پٹرول کے نئے نرخ، قیمتوں میں پھر اضافہ
سعودی آرامکو نے بدھ کی شب مارچ کے لیے پٹرول کے نئے نرخ جاری کیے۔ فروری کے مقابلے میں نرخوں میں پھر اضافہ کیا گیا۔ پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق گیارہ مارچ سے ہوگیا۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
حرمین ٹرین 31 مارچ سے جدہ ایئرپورٹ سے چلنے لگے گی
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان چلنے والی حرمین ایکسپریس ٹرین 31 مارچ سے جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چلنے لگے گی۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ بحری مشقیں
سعودی عرب کی رائل نیوی اور فرانسسی بحریہ نے (وائٹ شارک 21) کے عنوان سے مشترکہ مشقیں شروع کیں۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے گزشتہ ماہ ہوٹلوں میں بیٹھ کر کھانے اور سینما پر عائد کی جانے والی پابندی اتوار سات مارچ سے ہٹا دی گئی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

العلا رائل اتھارٹی نے قدیم شہر سیاحوں کے لیے کھول دیا
العلا رائل اتھارٹی نے قدیم شہر سیاحوں کے لیے کھول دیا ہے۔ تین برس پہلے اصلاح و مرمت کی غرض سے اسے بند کیا گیا تھا۔ 
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
عالمی برادری کی جانب سے سعودی تیل تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت
مشرقی سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر اتوار کو ہونے والے حملے کے بعد عالمی برادری کی جانب سے اس اقدام کی شدید مذمت کی گئی۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
حج و عمرہ اداروں کے لیے رعایتی پیکج کی شاہی منظوری
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وبا کی وجہ سے حج و عمرہ سیکٹر کے متاثرہ افراد اور اداروں کے لیے مراعات پیکج کی منظوری دی۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
سعودی عرب میں سونے کے نرخ بڑھ گئے
عالمی بازاروں میں سونے کے بڑھتے ہوئے نرخوں سے متاثر ہوکر سعودی گولڈ مارکیٹ میں بھی جمعرات کو سونا مہنگا ہوگیا-
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی آرامکو نے بدھ کی شب مارچ کے لیے پٹرول کے نئے نرخ جاری کیے۔ فروری کے مقابلے میں نرحوں میں پھر اضافہ کیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر)

’قدم بڑھائیں ، ویکسین لگائیں ‘ وزارت صحت کی نئی مہم
وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسین کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی گئی ہے جسے ’ قدم بڑھائیں، ویکسین لگوائیں‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
سعودی عرب میں مزید سنیما کھولے جائیں گے
مووی سینما کمپنی نے کہا ہے کہ  سعودی عرب میں سات نئے سینما گھر کھولے  جائیں گے۔ مووی کمپنی نے پہلا سینما گھر 2019 میں کھولا تھا وہ اب سعودی عرب میں اپنا کاروبار بڑھا رہی ہے۔ 
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
سرخ آندھی سے ریاض متاثر، مکہ مکرمہ میں مطلع غبار آلود
ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بعض علاقوں میں آنے والی سرخ آندھی سے مکہ مکرمہ ریجن محفوظ ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
سینکڑوں جعلی ڈگریاں پکڑی ہیں: سعودی انجینیئرز کونسل
سعودی انجینیئرز کونسل نے کہا ہے کہ 2020 کے دوران انجینیئرنگ کی 725 جعلی ڈگریاں پکڑی گئی ہیں۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
اب تک 20 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین دی گئی
سعودی وزارت صحت نے کہا کہ ملک بھر میں اب تک 20 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین دی گئی ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
ملازمت کا نیا معاہدہ تمام غیر ملکی کارکنان پر لاگو
سعودی وزارت افرادی قوت کے مطابق ’ملازمت کا نیا معاہدہ نجی اداروں کے تمام غیرملکی کارکنان پر لاگو ہوگا اور یہ ابشر اور قوی پلیٹ فارم پر مہیا ہوگا۔‘
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

شیئر: