Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: خاتون کا انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر بال منڈھوا کر احتجاج

کیرالہ کانگریس کے سربراہ ملاپالے راما چندرن نے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
انڈیا کی ریاست کیرالہ میں مہیلا کانگریس کی صدر نے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر اپنا سر منڈھوا کر احتجاج کیا ہے۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق مہیلا کانگریس کیرالہ کی صدر لاتھیکا سبھاش نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر نہ صرف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی بلکہ احتجاجاً اپنا سر بھی منڈھوا دی۔
لاتھیکا سبھاش کی جانب سے یہ انتھائی اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب 6 اپریل کے ریاستی انتخابات کے لیے پارٹی نے نئی دہلی سے امیدواروں کا نام جاری کیا۔
پارٹی امیدواروں میں لاتھیکا سبھاش کا نام نہیں تھا۔
سبھاش نے اپنے بال پارٹی دفتر کے صحن کے باہر بیٹھ کر منڈھوائی۔
کیرالہ کانگریس کے سربراہ ملاپالے راما چندرن نے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔
خیال رہے یہ پہلی دفعہ ہے کہ کیرالہ میں کسی بھی جماعت کے لیڈر کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر ایسا اقدام اٹھایا گیا ہو۔

شیئر: