Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ناکارہ‘ وینٹی لیٹرز ۔۔۔۔ ’فواد چوہدری کو پکڑو‘

مقامی میڈیا پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز سے منسوب یہ بیان چلایا جا رہا ہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ وینٹی لیٹرز کارآمد نہیں ہیں۔ (فائل فوٹو: پی آئی ڈی)
پاکستان کے مقامی میڈیا پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا مقامی طور پر تیار کردہ وینٹی لیٹرز کے حوالے سے مبینہ بیان سامنے آیا تو گویا سوشل میڈیا صارفین کو بحث کا نیا موضوع ہی مل گیا۔
کئی صارفین نے اسے شبلی فراز اور فواد چوہدری کی ذاتی لڑائی قرار دیا تو کئی نے سابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور موجودہ وزیر اطلاعات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
مقامی میڈیا پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز سے منسوب یہ بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ’پاکستان کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز کارآمد نہیں جو 16 میں سے صرف 4 فنکنشز پر پورا اترتے ہیں، ہمارے پاس کورونا ایمرجنسی کے لیے آکسیجن اور ضروری سٹاک موجود نہیں، سٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ ہنگامی طور پر فعال کرنے میں بھی مسائل ہیں۔‘
فرحان عالم نامی صارف نے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے منسوب بیان پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’بالکل ایسے ہی جیسے بقول فواد چوہدری وزارت اطلاعات میں اصطلاحات وہیں سے شروع ہیں جہاں سے وہ چھوڑ کر گئے تھے۔ تم لوگوں کی آپس کی لڑائی سے ملک کی کتنی بدنامی ہوتی ہے، آپ لوگوں نے کبھی نہیں سوچا۔ پاکستان کے وینٹی لیٹرز کارآمد نہیں اس بیان کا کسی کو فائدہ نہیں صرف ملک کو نقصان ہے۔‘
فوسے نامی ایک صارف نے فواد چوہدری کے گذشتہ سال کورونا کٹ کے حوالے سے بیان کی خبر کا سکرین شارٹ لگاتے ہوئے لکھا کہ ’لگے ہاتھ اس کٹ کا بھی پتا لگا لیا جائے۔‘

جبکہ طارق محمود طارق نامی صارف نے شبلی فراز کے مبینہ بیان پر کہا کہ ’اگر کارآمد نہیں تو فواد چوہدری کو ٹانگو، جس نے دعوی کیا تھا کہ ہم نے سب سے اچھے وینٹی لیٹر بنا لیے ہیں۔‘

محمد زبیر جان طالب نے وینٹی لیٹرز کے کارآمد نہ ہونے کے مبینہ بیان کے حوالے سے شبلی فراز کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ’ اگر کار آمد نہیں ہے تو پکڑو اس سائنسدان کو جس کا نام فواد چوہدری ہے یا یہ وینٹی لیڑز بھی پچھلی حکومت نے بنائے ہیں۔‘

 

شیئر: