Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں وزن کیسے کم کیا جائے؟

رمضان کے دوران جسم کے لیے ایسی خوراک کا انتخاب کرنا چاہیے جو صحت کے لیے مفید اور غذائی عناصر سے مالا مال ہو۔
سیدتی میگزین میں شائع ایک مضمون کے مطابق سحری اور افطاری میں تلی ہوئی اشیا سے اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ یہ وزن کی کمی میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

کھجوریں

روزہ کبھی کبھی 12 گھنٹے یا زیادہ وقت تک ہوتا ہے۔ اس کے دوران جسم کو گلوکوز کی ضرورت ہوتی ہے جس سے جسم توانائی حاصل کرتا ہے، یہ جسم کو مناسب طریقے سے کام کرنے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔
کھجور کھانے سے گلوکوز جسم میں پانچ گھنٹے تک برقرار رہ سکتا ہے۔ جس کے بعد جسم مطلوبہ توانائی فراہم کرنے کے لیے چربی کے ذخیرے استعمال کرتا ہے۔ اس لیے کھجوروں سے روزہ افطار کرنا بہت فائدہ مند ہے، جو میٹابولزم کے عمل کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے اور اس طرح وزن کم  ہوتا ہے۔

پانی پینا

رمضان میں وزن کم کرنے کے لیے پانی کلیدی حیثیت رکھتا ہے، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ پانی کے فوائد نہ صرف روزے کے دوران جسم کو پانی کی کمی سے روکتا ہے بلکہ ناشتے کے بعد شوگر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ اس لیےایک دن میں آٹھ گلاس پانی یا مائع پینا ضروری ہے، اور انھیں اس طرح تقسیم کریں:
دو گلاس افطاری کے لیے،  چار گلاس  افطار اور سحری  کے درمیان، اور دو گلاس سحری کے لیے۔
اور یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ کیفین والے مشروبات سے پرہیز کریں۔ جیسے کافی یا سیاہ چائے کیونکہ io صحت کے لیے مناسب نہیں ہیں۔ دوسری طرف یہ مذکورہ مشروبات جڑی بوٹیوں والے قہوے کی جگہ لے لیتے ہیں جو پانی کا ایک متبادل ہے اور ہاضمے کے عمل میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

ضرورت سے زیادہ کھانے سے پرہیز

سحری  میں ضرورت سے زیادہ کھانے سے پرہیز کرنا ضروری ہے، اس کے ساتھ آہستہ  آہستہ چبا کر کھانا بھی ضروری ہے، کھانے کے ہر لقمے کو اچھی طرح چبا کر کھانا چاہیے، اس  سے آپ کے کھانے کی مقدار کم ہوجائے گی۔
کھانے میں سبزیوں کے سوپ کی ایک چھوٹی سی پلیٹ (یا دال کا سوپ) کھایا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد سبز ترکاریوں کی ایک پلیٹ کھالیں۔

کھجور کھانے سے گلوکوز جسم میں پانچ گھنٹے تک برقرار رہ سکتا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

اس کے بعد  یہ بہتر ہے کہ افطار کے بعد ایک گھنٹہ (یا دو گھنٹے) کے بعد کھانا کھالیں، تاکہ آنتوں پر زیادہ دباؤ ڈالے بغیر جسم کو کھانا ہضم کرنے میں مدد ملے۔

صحت مند کھانوں کا انتخاب کریں

تلی ہوئی اور چربی والے کھانوں کے ساتھ تازہ پھل، ترکاریاں، کھجوریں یا ایک کپ سکیمڈ دودھ  لینا ضروری ہے۔ افطار کے کم از کم ڈیڑھ گھنٹے بعد کھانا کھائیں بشرطیکہ یہ فائدہ مند غذائی اجزا سے مالا مال ہو۔ جسم کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سبزیاں، کاربوہائیڈریٹ اور پروٹین لیں۔
غذا میں صحت مند پروٹین کو شامل کرنے کے لیے سفید گوشت جیسے مرغی اور مچھلی۔ سرخ گوشت جیسے گائے کے گوشت کا استعمال کریں۔

سحری کے وقت اعتدال

سحری کے وقت اعتدال پسند کھانا کھانا جو صحت کے لیے فائدہ مند غذائی اجزا سے مالا مال ہو بہت ضروری ہے، یہ دن کے دوران پیاس کا احساس کم کر دے گا۔
اس تناظر میں انڈے یا دلیہ، پھل، کم چکنائی والا دودھ یا پھلوں کا رس اور ترکاریاں کھا سکتے ہیں۔ سحری میں کھانے کے دوران چربی، تیل اور مصالحہ دار کھانے سے بچنے کے لیے احتیاط کرنا ضروری ہے۔ یہ روزے کی حالت میں پیٹ، بد ہضمی اور جلن سے بچنے کے لیے ہے۔

رمضان میں لیموں اور زیرے کا رس جیسے قدرتی مشروبات پینے سے جسم میں جمع چربی کم کرنے اور وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

جہاں تک مٹھائی کی بات ہے تو بغیر کسی شربت یا شیرے کے کھانے کی تلقین کی جاتی ہے۔ لیکن اگر آپ دوسری مٹھائیاں کھانا چاہتے ہیں تو ان میں ایک چھوٹا ٹکڑا ہفتے میں دو بار کھا سکتے ہیں۔

ورزش کرنا

روزے کے ساتھ ہلکی ورزش کرنے کی تلقین کی جاتی ہے، جیسے سیڑھیوں پر چہل قدمی یا چڑھائی کرنا، کھانا کھانے سے کم از کم ایک گھنٹے کے بعد۔ جو ہاضمہ عمل اور کیلوریز کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

وزن کم کرنے والی  ڈرنکس

رمضان میں لیموں اور زیرے کا رس جیسے قدرتی مشروبات کا موثر کردار ادا کرتا ہے۔ ان مشروبات کے پینے سے جسم میں جمع چربی کم کرنے اور وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اسی طرح بھوک کو کم کرنے اور دوسرے دن کے روزے کے دوران بھوک کا احساس کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

شیئر: